چھوٹی بہنیں مجھ سے زیادہ تیز ہیں-انڈسٹری کی سیدھی سادھی بڑی بہنیں

image
 
کہتے ہیں پہلا بچہ یوں بھی بڑا سیدھا اور معصوم ہوتا ہے اور اس کے بعد پھر تمام بچوں کو کنٹرول کرنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔خاص طور پر بڑی بیٹیاں تو عموماً بہت سیدھی اور ماں باپ کا کہنا ماننے والی ہوتی ہیں۔۔۔کچھ ایسی ہی ہیں انڈسٹری کی بڑی بہنیں۔۔۔
 
صنم جنگ
چار بہنوں میں سب سے بڑی بہن صنم جنگ اکثر بتاتی ہیں کہ میں اپنی بہنوں میں ابھی تک اکیلے سفر نہیں کر سکتی۔۔۔امی یا کوئی بہن میرے ساتھ لازمی جاتی ہیں۔۔بڑی بیٹی ہونے کے باوجود مجھ سے زیادہ چھوٹی کی چلتی ہے۔۔۔صنم کا کہنا ہے کہ میں شروع سے ہی والدین کی بات کو با آسانی مان جایا کرتی تھی اور کوشش کرتی تھی کہ انکا کہا ہوا نا ٹالوں ۔۔۔لیکن چھوٹی بہنوں کی دفعہ میں سب کچھ الٹا ہوگیا۔۔۔کیونکہ وہ سمجھدار بھی شاید مجھ سے زیادہ ہیں اور ان پر والدین کی روک ٹوک بھی کم ہی ہے۔۔۔اب بھی میں اپنے والد سے ڈرتی ہوں جبکہ وہ سب سے زیادہ مجھ سے ہی محبت کرتے ہیں۔۔۔
image
 
سبرین حسبانی
اداکارہ سبرین حسبانی نے گرچہ انڈسٹری کو چھوڑ ہی دیا ہے لیکن ان کی چھوٹی بہن صنم بلوچ ان کے مقابلے میں زیادہ تیز اور چالاک تھیں۔۔۔سبرین نے چھوٹی عمر سے ہی والدین کے درمیان علیحدگی اور پھر بہن بھائیوں کا بٹوارہ ہوتے دیکھا۔۔۔ایسی صورت میں وہ ہی چھوٹے بہن بھائیوں کو سنبھالتی تھیں اور ذہنی طور پر اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑی اور سمجھدار ہو چکی تھیں۔۔۔چھوٹے بہن بھائی تو ان کے مقابلے میں کافی تیز نکلے لیکن وہ آج بھی اپنے اس کردار کے زیر اثر ہی ہیں۔۔۔
image
 
ندا یاسر
ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میری چھوٹی بہن سویرا باقاعدہ محلے کی بدمعاش تھی بچپن میں اور اس کی شکایتیں بھی آتی تھیں جبکہ میں ہمیشہ والدین کی وہ والی بیٹی تھی جو نا صرف ڈر جاتی تھی بلکہ اپنے سارے فیصلوں میں والدین کی مرضی کو شامل کرنا لازمی سمجھتی تھی۔۔۔آج بھی اتنی شہرت آنے کے باوجود چھوٹی بہنیں ان پر زیادہ حکم چلاتی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: