میں اس سے شادی کر کے پچھتا رہی ہوں۔۔۔میاں بیوی کی لڑائیاں جن کو باقاعدہ میڈیا پر لایا گیا

image
 
شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں بھی غلطی ہوجاتی ہے لیکن کچھ لوگ اپنی ہر لڑائی کے لئے باقاعدہ پریس کانفریس بلا لیتے ہیں۔۔۔تاکہ دنیا کو پتہ لگے کہ یہ رشتہ کتنا تکلیف دہ ہے۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے لا کر یا تو ختم کیا یا پھر اس کے بعد اسے بہتر بنایا
 
حمیرا ارشد اور احمد بٹ
حمیرا ارشد اور احمد بٹ اب الگ الگ ہوچکے ہیں لیکن ایک عرصہ تک یہ جوڑا ایک ساتھ رہا اور انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ میاں بیوی کی حیثیت سے گزارا۔۔۔ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔۔دونوں ہی مختلف شوز میں اپنی محبت کی کہانی سنانے مہمان کے طور بھی دکھائے دیئے۔۔۔لیکن پھر ان دونوں میں اختلافات شروع ہوگئے۔۔۔ان دونوں کی لڑائیوں کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں اور پھر ایک وقت ایسا بھی آگیا کہ حمیرا ارشد نے باقاعدہ پولیس بلوالی احمد کے لئے۔۔۔اس کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی کی اور احمد کا کچا چٹھا دنیا کے سامنے لے آئیں کہ کس طرح وہ ان پر ہاتھ بھی اٹھاتا ہے، دوسری خواتین میں دلچسپی رکھتا ہے اور گھر کا سامان بھی الٹ پلٹ کر دیتا ہے پیسوں کے لئے۔۔۔یہ اس شادی کا اختتام ہی تھا۔۔۔کیونکہ اس کے بعد مصالحت کی گنجائش باقی ہی نہیں رہی تھی۔۔۔
image
 
محسن عباس اور فاطمہ
محسن عباس حیدر اور فاطمہ کی شادی محبت کی تھی، دونوں کی ملاقات شو کے دوران ہوئی اور پھر یہ رشتہ بن گیا۔۔۔لیکن اس شادی کی بہت ساری باتیں ہمیشہ راز ہی رہیں۔۔۔بیچ میں ایک دور تھا جب سنا گیا کہ شادی ختم ہوگئی ہے لیکن پھر یہ خبر ہوا بن گئی جب محسن کی بیٹی پیدا ہوئی۔۔۔اس کے بعد بیٹی کا دنیا سے جانا محسن کو زندگی سے اور بھی دور لے گیا۔۔۔وہ کافی اداس رہنے لگے۔۔۔پھر اچانک ایک دن ان کے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع ملی اور کچھ دن بعد بیوی فاطمہ نے تصاویر شیئر کیں کہ کس طرح محسن نے ان پر تشدد کیا اور بچے اور انہیں گھر سے نکالا نازش جہانگیر کے ساتھ مل کر۔۔۔اس بات پر انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایک بری تعداد میں محسن کو نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی بلائی اور اس میں کافی کچھ کلیئر کرنے کی کوشش کی۔۔۔بہرحال اس رشتہ کا اختتام بھی میڈیا کے ساتھ مل کر ہی کیا گیا۔۔۔
image
 
معین خان اور ان کی بیگم
کرکٹر معین خان اور ان کی بیگم کے درمیان کافی سال پہلے ایک بڑی لڑائی ہوئی اور اس کے لئے باقاعدہ ان کی بیگم نے پولیس بھی بلوائی۔۔۔ان کی بیگم کا کہنا تھا کہ معین نے ان پر ہاتھ اٹھایا ہے۔۔۔اور ان دونوں کے اس جھگڑے کے لئے بعد میں پریس کانفرنس بھی بلائی گئی۔۔۔لیکن پھر دونوں کے درمیان صلح صفائی ہو گئی اور اب یہ دونوں کافی ہنسی خوشی رہتے ہیں بلکہ حال ہی میں بیٹے کی شادی بھی ہے اور معین خان کا تو اب یہ حال ہے کہ بیگم کے بغیر سفر بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: