گھر میں آئے گا ننھا مہمان۔۔۔شوبز ستارے جن کے گھر خوشیاں آنے والی ہیں

 
اولاد تو نام ہی ہے خوشیوں کا ۔۔۔کیونکہ جب ہوتی ہے گھر میں چھوٹے بچے کی پیدائش تو صرف اس گھر میں ہی نہیں بلکہ پورے خاندان میں ایک نئی زندگی کی خوشی پھیل جاتی ہے اور یہ سلسلہ ہو کسی شوبز ستارے کے ساتھ تو پھر، پوری انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ فینز اور چاہنے والوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔۔۔ننھے مہمان کے آمد کی خوشی کی خبر اس سال دو شوبز ستاروں کے گھر سے آنا شروع ہو چکی ہے ۔۔۔یوں تو انہوں نے اس کا تذکرہ ابھی کیا نہیں لیکن بہت جلد سب کو پتہ چل ہی جائے گا-
 
سارہ خان اور فلک شبیر
ہر وقت مسکرانے والی سارہ خان اور ہر وقت محبت سے انہیں تکنے والے فلک شبیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد اسی سال متوقع ہے۔۔۔یوں تو اس خبر کو زیادہ وقت نہیں گزرا لیکن ان حالات میں فلک نے سارہ کا اور زیادہ رکھنا شروع کردیا ہے خیال۔۔۔یوں تو وہ پہلے بھی سیٹ پر پھول لے آتے ہی تھے لیکن اب تو ان کی اس محبت میں دو گنا اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔سارہ خان کی مسکراہٹ میں بھی اضافہ اب ڈبل ہوگیا ہے کیونکہ ان کے گھر آنے والی اس نئی خوشی سے یقیناً پیار اور محبت میں مزید اضافہ بھی یقینی ہے۔۔۔
 
اقراء عزیز اور یاسر حسین
ایک شو میں باقاعدہ اس بات کا اقرار کرنے کے بعد کہ بچوں کی پلاننگ بھی ضروری ہے۔۔۔اقراء اور یاسر کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے باتیں پھیلنا شروع ہوئیں اور پھر یہ خبر پھر باہر آہی گئی کہ یہ جوڑی بھی اسی سال ماں باپ بننے کے لئے پوری طرح ہیں تیار۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کا کونسا مہینہ ہوگا اس خوشی کو منانے کے لئے۔۔۔
Most Viewed (Last 30 Days | All Time)
03 Mar, 2021 Views: 29029

Comments

آپ کی رائے