محبت کیا ہوئی کیرئیر ہی ختم ہوگیا۔۔۔شوبز کے وہ نام جنہوں نے محبت کر کے اپنا کیرئیر ہی ختم کر لیا

image
 
محبت میں انسان خود کو یا تو بنا لیتا ہے یا برباد کر لیتا ہے۔۔۔پھر دنیا کی کوئی پرواہ نہیں رہتی اور شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کو عروج پر ہی محبت کی خاطر قربان کر دیا-
 
صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبان اور صنم بلوچ اب کہیں بھی نظر نہیں آرہیں۔۔۔لوگوں نے سوچا کہ شاید بیٹی کے بعد بریک لیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔۔۔صنم بلوچ نے اپنی شادی اور اپنی محبت بھری زندگی کی خاطر اپنے کیرئیر کو خیرآباد کہنا ہی مناسب سمجھا۔۔۔ان کے سسرال والوں اور شوہر کی یہی ایک خواہش تھی کہ صنم اب اسکرین پر نظر نا آئے۔۔۔اور صنم بلوچ کو یہ فیصلہ مشکل نہیں لگا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں محبت کو کیرئیر پر ترجیح دے دی-
image
 
نیمل خاور
نیمل نے ایک ہی ڈرامہ کیا اور چھا گئیں۔۔۔ابھی ان کے آگے ڈراموں کے اسکرپٹس کی لائن ہی لگی تھی کہ نیمل نے شادی کا فیصلہ کرلیا اور اس شادی کے بعد انہوں نے ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر حمزہ علی عباسی نے بھی اسکرین سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔۔۔نیمل کا یہ فیصلہ اپنی محبت بھری زندگی کے آغاز کے لئے بہترین ثابت ہوا-
image
 
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان اپنے کیریر کے عروج پر ہی تھیں اور ان کے پاس صرف ڈرامے ہی نہیں بلکہ بہترین شوز کی میزبانی کے بھی دروازے کھلے تھے لیکن عائشہ نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کی محبت کو اس کیرئیر سے زیادہ توجہ اور پیار چاہئے اور وہ اب جو بھی راستہ چنیں گی اس پر قائم رہیں گی۔۔تو انہوں نے اپنے فیصلے سے دنیا کو آگاہ کردیا کہ اب محبت کے آگے کیرئیر کا کوئی نام نہیں-
image
 
سارہ راضی خان
اداکارہ سارہ راضی خان اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ مختلف ڈراموں اور کمرشلز میں آتی رہیں اور جیسے ہی وہ بڑی ہوئیں اور ڈراموں کے دروازے مزید کھلے تو انہوں نے محبت کو کام پر ترجیح دی اور اپنا گھر بسا لیا اور اس فیصلے پر کافی مطمئین ہیں-
image
 
اریج فاطمہ
اریج ایک بہترین اداکارہ تھیں اور ان کا ایک نکاح پہلے ختم ہوا تھا۔۔۔زندگی کا دوسرا فیصلہ اس وقت لیا جب بہترین پراجیکٹس کی لائن تھی اور اریج کو محبت اور کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔۔۔اریج نے محبت کو چن لیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: