انہوں نے میرے شوہر کو میرے ہی خلاف کردیا تھا۔۔۔ماضی میں شوبز میں کس نے کس کے شوہر کو ورغلایا

image
 
کہنے کو تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ انڈسٹری میں اپنے رشتوں کو بچانا بہت مشکل ہے۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جن کی زندگی میں دراڑ کسی اور ستارے نے ڈالی اور پھر دو گھر برباد ہوئے۔۔۔
 
ثمینہ احمد اور شمیم آرا
ثمینہ احمد کی زندگی میں ان کے شوہر کے ساتھ گزرتی زندگی میں طوفان اس وقت آیا جب شمیم آراء نے ان سے واپس روابط قائم کئے اور باقاعدہ شرط رکھی کہ اگر مجھے زندگی میں چاہتے ہو تو ثمینہ سے رشتہ ختم کر کے آﺅ۔۔۔یوں یہ طوفان آیا کہ ثمینہ احمد کو ان کے بچوں کے ساتھ یہ عذاب سہنا پڑا اور ان کے شوہر جب واپس گئے شمیم آراءکے پاس تو وہاں جا کر انہیں وہاں بھی اپنایا نا گیا بلکہ ان پر ایک الزام بھی لگایا گیا۔۔۔
image
 
جیا علی اور مسرت مصباح
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ جیا علی کو مسرت مصباح نے اپنے سیلون میں ملازمت دی اور وہاں جیا علی نے مسرت مصباح کے شوہر کو اپنی محبت میں قابو کرلیا اور انہوں نے جیا سے شادی کرلی۔۔۔آغاز میں تو یہ لڑائی بہت طویل چلی اور پھر آہستہ آہستہ مسرت مصباح نے اس بات پر خاموشی اختیار کرلی اور اپنی قسمت کے لکھے کو منظور کرلیا
image
 
نورجہاں اور فردوس
میڈم نور جہاں کی دوسری شادی اعجاز درانی سے ہوئی جن سے وہ شدید محبت کرتی تھیں ۔۔۔اور پھر اعجاز درانی نے بہت کامیابیاں اور شہرت نور جہاں سے شادی کے بعد حاصل کی۔۔۔لیکن زندگی میں فردوس کی اینٹری کے بعد دھوکے نے قدم رکھا اور فردوس بیگم نے ایسا جادو چلایا کہ اعجاز درانی انہی کے ہو کر رہ گئے
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: