|
|
شوبز کی دنیا دکھاوے کی دنیا صحیح لیکن کچھ دکھاوے تو اتنے غیر یقینی ہوتے
ہیں کہ انہیں دیکھ کر دل تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیتا ہے۔۔۔ٹی وی پر
بظاہر بہت نرم مزاج اور بڑے دل کے نظر آتے ستارے جب حقیقت میں بات کرتے ہیں
تو ان کے تیور ہی الگ ہوتے ہیں۔۔۔ |
|
عامر لیاقت |
خود کو عالم کہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کی حال ہی میں اچھی خاصی درگت بنی
سوشل میڈیا پر جب انہوں نے دوسری شادی کی اور ساتھ ہی اپنی پہلی بیگم کو
اور بیٹی کو ہر پلیٹ فارم پر کچھ نا کچھ کہا۔۔۔عامر لیاقت کی ٹیم میں کام
کرنے والے کئی ساتھ ان سے اکثر نالاں ہی رہتے ہیں کیونکہ جب وہ کسی کا برا
کرنے پر آتے ہیں تو اپنی نفرت کا بورا اٹھا کر اس پر الٹ دیتے ہیں۔۔۔جب
کوئی ممبر ٹیم کا،ان کی ٹیم کو چھوڑتا ہے تو وہ باقاعدہ اس سے بیر پال لیتے
ہیں اور اسے یہ پیغامات دیتے ہیں کہ میں نے تمہیں اس قابل کیا کہ آج تم کسی
قابل ہو۔۔۔بظاہر ان سے مل کر لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین خوش
مزاج انسان ہیں لیکن بہت سارے قریبی ساتھی اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔۔۔ |
|
|
شان |
شان کے بہت قریبی ساتھی جانتے ہیں کہ جب وہ اپنی پر آتے
ہیں تو کسی سے بات بھی کرنا پسند نہیں کرتے۔۔۔ایسے کئی مواقع آئے جب شان نے
باقاعدہ اپنے ان فینز سے بھی ملنے سے منع کردیا جن کے ساتھ ذہنی طور پر
کوئی بھی مسائل تھے۔۔۔شان سے بات کرنے کے لئے بہت ہمت کرنی پڑتی ہے کیونکہ
وہ جو ریٹس بتاتے ہیں اگر اس پر نا بات بنے تو وہ بھی خفا ہوجاتے ہیں۔۔۔ |
|
|
صبا حمید |
صبا حمید سے فون پر بات کرنے سے پہلے بہت ہمت جتانی پڑتی
ہے کیونکہ وہ اتنا لئے دیئے انداز میں گفتگو کرتی ہیں کہ آپ اصل بات بھی
بھول جاتے ہیں۔۔۔صبا حمید بظاہر ایک انتہائی اچھی اداکارہ ہیں لیکن ان کے
موڈ کا جو کسی بھی وقت برے طریقے سے خراب ہوسکتا ہے ۔۔۔ اسلئے صبا حمید سے
بات کرنے سے پہلے بھی بار بار سوچ لیں |
|