|
|
بہار بیگم کا اصل نام تو کشور تھا لیکن انڈسٹری میں
انہیں بہار کے نام سے ہی متعارف کروایا گیا۔۔۔یہ نام بہار بیگم کو پسند تو
نا تھا لیکن جو انہیں اس انڈسٹڑی میں لائے ، یہ نام انہی کا تحفہ تھا اس
لئے خاموشی سے قبول کرلیا۔۔۔انور کمال پاشا ایک تیرہ سال کی لڑکی کو فلم
انڈسٹری میں لاتے ہیں اور پہلی ہی فلم ’’چن ماہی‘‘سے شہرت کے آسمان پر
پہنچاتے ہیں۔۔۔ |
|
بہار بیگم ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جہاں ان
کے ایک فلم سے کمائے دس سے بارہ ہزار کسی خزانے سے کم نہیں تھے۔۔بس پھر کیا
تھا ، انہیں اس انڈسٹری کی چکا چوند میں کودنا ہی پڑا۔۔۔ |
|
کیرئیر کے عروج پر ہی انہیں ایک فلم میکر اقبال یوسف سے
محبت ہوگئی۔۔۔یہ محبت اتنی شدید تھی کہ بات شادی پر ہی جا کر ختم
ہوئی۔۔۔لیکن بہار بیگم نے اس شادی کو نبھانے کے لئے انڈسٹری کو خیر آباد
کہہ دیا۔۔۔فلم بینوں کے لئے یہ ایک جھٹکا تھا۔۔۔بہار بیگم سپورٹنگ کرداروں
میں بھی آتی تھیں اور لیڈ رول میں بھی۔۔۔لیکن شادی کے بعد انہوں نے صرف گھر
کا کردار نبھانے کا سوچا- |
|
|
|
ان کے دو بیٹے پیدا ہوئے اور پھر شوہر اور بچوں کی ذمہ
داریوں میں انہیں سر کھجانے کا بھی وقت نا ملا۔۔۔پھر اس محبت سے بھری کہانی
میں ایک عجیب موسم آیا۔۔۔یہ خزاں کا موسم تھا جس نے محبت کے سارے پتے کو
زمین پر ہی گرا دیا۔۔۔سوکھے پتوں میں محبت کا ذرہ بھی ان بچا تھا۔۔۔آئے دن
کے لڑائی جھگڑوں کے بعد نوبت طلاق پر جا پہنچی اور یہ رشتہ ختم ہوگیا۔۔۔ |
|
اب معاملہ بالکل الگ تھا۔۔۔بہار بیگم کی گود میں دو بیٹے
تھے اور ان کے کاندھے ذمہ داری اٹھانے کے لئے بھرپور انداز میں تیار
تھے۔۔۔اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ انڈسٹری لوٹ کر آئیں گی اپنے بچوں
کی خاطر۔۔۔ |
|
بہار بیگم کو ہیروئن تو کسی نے لیا ہی نہیں کیونکہ عمر
بھی تیس ہوچکی تھی اور دو بچوں کی ماں بھی تھیں۔۔۔یہ دور اب کیریکٹر رول
میں آنے کا تھاتوانہوں نے اسی میں اپنی جان لڑادی۔۔۔ایک دور ایسا بھی آیا
کہ وہ سلچان راہی سے کچھ سالوں کا فرق ہونے کے باووجد ان کی ہر فلم میں ماں
بننے لگیں۔۔۔اور وہ اتنی کامیاب ماں بنتیں کہ سلطان راہی کے اکثر فینز
انہیں سچ مچ کی ماں سمجھتے۔۔۔ |
|
|
|
بہار بیگم نے دن رات کام کرکے اپنے بیٹوں کو تعلیم
دلوائی اور یہ ثابت کیا کہ وہ تنہا رہ کر بھی ایک مضبوط عورت کے روپ میں
گھر سنبھال سکتی ہیں۔۔ |