|
|
ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو پہلے کی اداکاراؤں میں نخرے
کرنے کا رواج عام تھا۔ بھلے اداکاری اچھی ہو نہ ہو لیکن مغرور لہجے میں بات
کرنا، شوٹنگ پر دیر سے پہنچنا اور لوگوں کو نظرانداز کرنا ان کا خاصہ سمجھا
جاتا تھا۔ |
|
لیکن میرا سیٹھی کا کہنا ہے کہ اب یہ ٹرینڈ تبدیل ہورہا
ہے اور اس کا سہرا وہ ماہرہ خان کو دیتی ہیں ۔ میرا کا کہنا ہے کہ ماہرہ
خان کے اداکاری کے پورے کیریئر کے دوران ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جس میں
انھوں نے کسی سے بد اخلاقی سے بات کی ہو ۔ |
|
ایک نجی چینل میں انٹرویو کے دوران میرا سیٹھی نے ماہرہ
خان کو سراہتے ہوئے پوچھا کہ پہلے کی اداکارائیں تو نخرے دکھا کر شہرت
سمیٹتی تھیں۔ لیکن آپ نے اس رواج کو تبدیل کیا اور آپ سب سے جب لوگ آپ سے
کہتے ہیں کہ آپ نخرے کریں تو آپ ان کو کیا جواب دیتی ہیں؟ |
|
|
|
اس پر ماہرہ نے پہلے تو ہنستے ہوئے پوچھا کہ آپ کو کیسے
پتا کہ ہم سے باقاعدہ یہ کہا جاتا ہے؟ |
|
اس کے بعد ماہرہ نے اپنے مزاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ
میں اپنے مزاج میں مصنوئی پن نہیں پیدا کرسکتی۔ شہرت کے لئے کوئی ایسی عادت
نہیں اپنا سکتی جو میرے مزاج کا حصہ ہی نہ ہو۔ |
|
|
|
ماہرہ خان کہتی ہیں “لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ آپ نخرے کریں
گی تو آپ کی ڈیمانڈ بڑھے گی لیکن میں ایسا کیوں کروں اور اس کی کیا ضرورت
ہے“ |
|
ماہرہ نے کہا کہ جب وہ ایسا کرنے کی کوشش بھی کرتی ہیں
تو بھی ایسا نہیں ہوتا اور وہ اللہ تعالیٰ سے کہتی ہیں کہ کہیں وہ پھسل نہ
جائیں اور ان کے ساتھ کچھ برا نہ ہوجائے ۔ |
|