محبت کسی سے شادی کسی سے۔۔۔ وہ 4 پاکستانی ڈرامے جن میں شادی کو مذاق بنا دیا گیا

image
 
یہ سچ ہے کہ ڈرامے اکثر حقیقت پر ہی مبنی ہوتے ہیں لیکن اب زیادہ تر ڈراموں میں شادی کے موضوع کو ایک مذاق بنادیا گیا ہے۔۔۔ہر ڈرامے میں محبت کسی سے اور شادی کسی سے کو عنوان بنایا جاتا ہے اور پھر اسی پر پوری کہانی کو گھمایا جاتا ہے۔۔۔
 
قیامت
ڈرامہ قیامت میں احسن خان کی کمال اداکاری نے سب کو ہی دیوانہ بنادیا ہے لیکن اس ڈرامہ کی کہانی میں بھی نیلم منیر کو اپنی بہن کی موت کے بعد احسن خان کی بیوی بننا پڑا جبکہ وہ اسی گھر کے دوسرے بیٹے کی پسند اور محبت ہوتی ہیں۔۔۔اب وہ اپنے شوہر کو یہی کہہ رہی ہیں کہ میں نے تم سے اپنی بہن کی بیٹی کی وجہ سے شادی کی ہے ۔۔۔یعنی شادی کی ہے لیکن دل سے قبول نہیں کروں گی۔۔۔
image
 
فتور
ڈرامہ فتور میں بھی یہی دکھایا گیا ہے کہ شادی سے پہلے کسی کو بے تحاشا پسند کرتی تھیں اور پھر شادی کے بعد بھی دل سے بھلا نہیں پا رہیں۔۔۔حد یہ ہے کہ اپنی دلہن بنی تصویر بھی بھیجی اس لڑکے کو اور وہ لڑکا شادی میں بھی آیا۔۔۔یعنی لڑکی شادی کے وقت شوہر کو دل سے قبول ہی نہیں کر پائی ۔۔۔
image
 
محبتیں چاہتیں
ڈرامہ محبتیں چاہتیں میں بھی شادی کو باقاعدہ مذاق بنا دیا گیا۔۔۔ارمینہ رانا خان کبھی جنید سے تو کبھی دوسرے لڑکے سے پیسے کے لالچ اور حرا سے جلن کے چکر میں شادی کا دعویٰ کرتی ہیں اور پھر اس دوسرے لڑکے سے حرا کی جگہ شادی کر لیتی ہیں اوروہ لڑکا بھی جو حرا کی محبت میں دیوانہ ہے فوراً ہی شادی کے لئے مان جاتا ہے۔۔۔شادی کے بعد تحقیقات کرواتا ہے اور پھر بیوی سے نفرت کرتا ہے۔۔۔یعنی شادی کھیل ہے اور اسے کھیلنے کے بعد ہار اور جیت کے فیصلے ہوتے ہیں-
image
 
ڈنک
ڈرامہ ڈنک میں بلال عباس حقیقت جاننے کے بعد ثنا جاوید سے شادی سے انکار کردیتے ہیں اور وہ بھی شادی والے دن۔۔۔اور پھر بارات دوسرے بھائی کی چلی جاتی ہے۔۔۔یعنی ثنا جاوید رخصت ہوکر اسی گھر میں آجاتی ہیں جہاں چھوٹے بھائی کے لئے آنا تھا لیکن بڑے بھائی کی دلہن بن جاتی ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: