|
|
یہ تو ڈرامے کی جیت ہے اگر اس کے کرداروں سے لوگ اپنی زندگی کو جوڑنا شروع
کردیں۔۔۔لیکن اکثر لوگ ڈراموں میں کام کرنے والوں کو اسی ڈرامے کا کردار سمجھنے لگ
جاتے ہیں ۔۔۔کچھ لوگ تو شادی شدہ جوڑیوں کو بھی اصل سمجھ بیٹھتے ہیں۔۔۔لیکن یہ
بتانا ضروری ہے کہ جن کو وہ شادی شدہ سچ مچ میں سمجھتے ہیں وہ اصل میں صرف ایک دوست
ہی ہیں- |
|
سونا چاندی |
سونا چاندی ڈرامے کے دو کردار شیبا حسن اور حامد رانا نے لوگوں کے دل پر
ایسا راج کیا کہ لوگوں کو اس جوڑی سے محبت ہی ہوگئی۔۔۔ایک زمانے تک لوگوں
نے اس جوڑی کو اصلی جوڑی ہی سمجھا۔۔۔بلکہ ان کی تصویریں اور ان کی ویڈیوز
پر باقاعدہ یہ سوالات کئے کہ آپ دونوں کہاں رہتے ہیں اور آپ دونوں میاں
بیوی کی زندگی میں تو ایسا نہیں؟۔۔۔لیکن سچ اس کے برعکس ہے۔۔۔شیبا حسن اور
حامد رعنا کی صرف دوستی ہے لیکن شادی ان کی کسی اور جگہ ہوئی۔۔۔ |
|
|
زیبا شہناز اور اسمعیل تارا |
اداکارہ زیبا شہناز اور اسمعیل تارا جب ففٹی ففٹی کرتے تھے تو ان دنوں ان
کی جوڑی اتنی پسند کی جانے لگی کہ لوگوں نے یہی سمجھا کہ دونوں شادی شدہ
ہیں۔۔۔زیبا شہناز بھی جانتی تھیں کہ یہ وقتی ہے۔۔۔ان کی زندگی میں اسمعیل
تارا آئے ضرور لیکن شادی کی بات کو کسی نے کنفرم نہیں کیا اور دونوں نے
اپنے اپنے گھروں کے اس فیصلے کو تسلیم کرلیا- |
|
|
عتیقہ اوڈھو اور نعمان اعجاز |
عتیقہ اوڈھو اور نعمان اعجاز نے جب ڈرامہ ’’دشت ’’ کیا تو سب کو ہی لگنے
لگا کہ ان دونوں کی شادی ہوگئی۔۔۔ان کو ساتھ دیکھ کر لوگوں کو خوشی بھی
ہوتی تھی لیکن یہ ایک وہم تھا کہ ان کے درمیان کوئی بھی سلسلہ ہے۔۔۔عتیقہ
اوڈھو اور نعمان اعجاز دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں الگ الگ دنیا رکھتے
ہیں لیکن لوگوں کو جو لگا سوچا آپ کو بتایا جائے- |
|