جس سے پیار کرتے ہیں وہ دور ہوجاتی ہے۔۔۔جاوید شیخ کی زندگی میں آنے والی محبتیں

image
 
کہتے ہیں محبت زندگی میں ایک بار ہی ہوتی ہے لیکن انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جن کے ساتھ ایک سے زائد بار اس لفظ کو جوڑا گیا اور ہر بار اس کے پیچھے کوئی نا کوئی کہانی نکل آتی اور محبت کی ناکامی کی داستان ہر زبان زد عام ہوجاتی۔۔۔انہی میں ایسا ایک نام ہیں جاوید شیخ جنہوں نے محبت کرنے میں ایک ریکارڈ قائم کیا اور ان کی ہر محبت ان سے دور ہی چلی جاتی رہی۔۔۔
 
جاوید شیخ اور سلمیٰ آغا
جاوید شیخ کی زندگی میں سلمی آغا نے جب قدم رکھا تو انہیں ایک بار پھر محبت کے احساس نے جکڑ لیا۔۔۔سلمیٰ آغا کی رنگین آنکھوں میں انہوں نے اپنا دل کھو دیا اور پھر انہوں نے ب اقاعدہ شادی بھی کی لیکن پھر یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ چلا نہیں۔۔۔جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ سلمیٰ آغا نے تو ان پر کافی پابندیاں لگائی تھیں جن میں سے ایک تھی ریکھا کے ساتھ کام نا کرنے کی۔۔۔جبکہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی۔۔۔جاوید شیخ کی اس محبت نے بھی زیادہ عمر نہیں پائی-
image
 
جاوید شیخ اور نیلی
جاوید شیخ کو ایک بار پھر محبت نے چاروں طرف سے گھیر لیا جب نیلی نے ان کی زندگی میں دھوم مچائی۔۔۔ان دونوں کی جوڑی اتنی مشہور ہوئی کہ پھر کئی فلموں میں ساتھ نظر آئے۔۔جاوید شیخ نے شادی کا فیصلہ بھی کیا لیکن نیلی پھر غائب ہوگئیں اور جاوید شیخ ایک بار پھر محبت کے طوفان میں تنہا کھڑے تھے-
image
 
جاوید شیخ اور ثنا
جاوید شیخ نے لالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ثنا میں دلچسپی ظاہر کی۔۔۔انہوں نے ثنا کو اپنی فلم ــ’’کھلے آسمان کے نیچے‘‘ میں بھی لیا اور ان کا بس نہیں چلتا تھا کہ ثنا جیسے ہی کہے تو وہ شادی کرلیں لیکن ثنا نے ایسا کبھی نہیں کہا اور پھر ان دونوں کی محبت کو بریک لگا اور جب ثنا کی شادی ہونے لگی تو جاوید شیخ خاصے اداس ہوگئے اور انہیں لگا کہ یہ سب لڑکیاں ان کے ساتھ کام کرتی ہیں لیکن ان سے محبت نہیں کرتیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: