|
|
شوبز کی تو ڈیمانڈ ہے کہ لڑکیوں کا وزن تھورا کم ہی
ہو۔۔۔کیونکہ یوں بھی ٹی وی پر دس پاؤنڈ وزن زیاد ہی آتا ہے۔۔۔اس لئے کئی
ایسی لرکیاں ہین جو اپنے وزن کو اتنا بھی کم کرلیتی ہیں کہ ان کا وہ
ایکسٹرا دس پاؤنڈ بھی محسوس نا ہو۔۔۔لیکن کچھ لڑکیاں جنہیں اکسرین پر دیکھ
کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ صحیح ہیں درحقیقت ان کی صحت خاصی کمزور ہوتی ہے۔۔۔ |
|
زباب رعنا |
اداکارہ زباب رعنا کی کمر کا تو سائز زیرو سے بھی تھوڑا
کم ہی ہے۔۔۔ اس کے باوجود وہ کھانے پینے میں شدید احتیاط کرتی ہیں۔۔۔زباب
کا وزن اسکرین کے لحاظ سے بھی کم ہے لیکن پھر بھی ان کے چہرے کی ساخت ایسی
ہے کہ ان کا کم وزن برا معلوم نہیں ہوتا۔۔۔زباب رعنا کو اسکرین کی پتلی
دبلی خواتین میں پہلے نمبرپر رکھا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ |
|
|
ماورہ |
اداکارہ ماورہ کا وزن پہلے بھی کبھی زیادہ نہیں رہا لیکن
پچھلے کچھ ماہ میں تو انہیں ان کی تصاویر میں خاصا دبلا دیکھا گیا۔۔۔ان کے
بارے میں ایمن خان نے ایک شو میں یہی کہا کہ وہ بہت زیادہ پتلی ہیں تو
لوگوں نے شور مچادیا کہ باڈی شیمنگ کی ہے۔۔۔درحقیقت یہ برائی میں نہیں بلکہ
ان کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔۔۔کیونکہ ماورہ اسکرین پر جتنی پتلی نظر آتی
ہیں ، اصل میں وہ اس سے بھی کم ہیں۔ ماورہ اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ
دیتی ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جم میں ورزش کرتے ہوئے تصاویر
اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ |
|
|
سجل علی |
نازک اور چھوٹی سی سجل علی کو کوئی اچانک سامنے دیکھے تو
لگے گا کہ کوئی چھوٹی سی بچی لیکن ان کے کام اور ان کی باتوں کو دیکھنے
سننے کے بعد ہی سوچ کا زاویہ بدلے گا۔۔۔سجل علی بھی انتہائی دبلی ہیں اور
ان کی یہ فٹنس شادی کے بعد بھی قائم ہے۔۔۔ان کے دوست بھی انہیں آج تک ان کی
نزاکت کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔۔۔ان کی بہن صبور کے لئے بھی یہی کہا جاتا ہے
لیکن سجل کے سامنے تو وہ بھی ہار گئی ہیں۔ |
|