“مٹن کڑاہی بنانا تو کوئی میرے شوہر سے سیکھے“ شوبز کے خدمت گار شوہروں کے قصے

image
 
نوجوان نسل میں بہت کچھ بدل چکا ہے۔۔۔اب لڑکے شادی کے بعد برابر سے بیگمات کا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں، بچے بھی سنبھالتے ہیں اور کچن بھی چلاتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں ا یسی کئی مثالیں ہیں جنہیں دیکھ کر شوبز کی ان لڑکیوں پر رشک آتا ہے۔۔۔
 
اقراء اور یاسر
یوں تو اقراء بارہا اس بات کا اقرار کرچکی ہیں کہ مجھے کھانا بنانا صحیح نہیں آتا اور یاسر ہی اس معاملے میں میری مدد کرتے ہیں۔۔۔اکثر ویڈیوز میں بھی یاسر کو کچن میں اقراء کی رہنمائی کرتے یا خود ہی کچھ پکاتے دیکھا گیا ہے۔۔۔حال ہی میں یہ بھی کنفرم ہوا کہ اقراء کے گھر خوشی بھی آنے والی ہے اور تین ماہ بعد ہی وہ ماں کے رتبے پر فائز بھی ہوجائیں گی۔۔۔تو اس کے بعد تو یاسر نے ان کا خیال دو گنا بڑھ کر رکھنا شروع کردیا۔۔۔اب اقراء کچن میں آبھی جائیں تو یاسر کا وہاں ہونا ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔وہ کڑھائی،کباب،کوفتے اور ہر کھانے کی چیز مہارت سے بنا لیتے ہیں۔۔۔
image
 
احد رضا میر
احد رضا میر پڑھائی کی غرض سے زیادہ تر اکیلے دوسرے ملک میں پڑھائی کرتے رہے اور اس وجہ سے انہوں نے کافی کچھ بنانا سیکھ لیا۔۔۔اس کا فائدہ ہوا شادی کے بعد ان کی لاڈلی بیگم سجل کو۔۔۔احد کے ہاتھ میں اتنا ذائقہ ہے کہ وہ نا صرف اپنی بیگم بلکہ ان کی بہن کو بھی کئی بار بہترین کھانے بنا کر کھلا چکے ہیں اور باقاعدہ ان سے فرمائشیں ہوتی ہیں کوکنگ کی۔۔۔بیگم کی اس خدمت میں انہیں مزہ بھی آتا ہے۔۔۔
image
 
منیب بٹ

اداکار منیب بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب سے ایمن کی شادی ہوئی ہے رات کو فلم دیکھنے کے دوران اگر ایمن کو بھوک لگ جائے تو وہ ہی اٹھتے ہیں اور بیگم کی خدمت میں گرلڈ فش یا کوئی سینڈوچ پیش کرتے ہیں۔۔منیب کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ میں کافی ذائقہ ہے اور میں ایمن کو کبھی یہ تکلیف بھی نہیں دینا چاہتا کہ وہی کام کرے کچن میں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: