ان کے شوہر تو ان سے 20 سال چھوٹے ہیں ۔۔۔ شوبز کی ایسی شادیاں جن میں شوہر کی عمر بیوی سے کم تھی

image
 
شادی کا تعلق یوں تو عمر سے نہیں ہوتا۔۔۔بلکہ اس کے لئے ذہنی ہم آہنگی ہونا بہت اہم ہے لیکن ہمارے معاشرے میں عمر کے اس فرق کو بھی دیکھا جاتاہے اور اس کی بناء پر نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔۔۔شوبز میں ا یسی کئی شادیاں ہیں جن میں شوہر اپنی بیگم سے عمر میں کافی چھوٹے ہیں ۔۔۔کچھ شادیاں چل پائیں اور کچھ شادیاں ختم ہوگئیں۔۔۔
 
فریحہ پرویز اور نعمان جاوید
گلوکاری کی دنیا میں فریحہ پرویز کو کون نہیں جانتا ۔۔۔ایک ایسی آواز جنہوں نے تی وی ہی نہیں بلکہ فلم اندسٹری کو بھی بہترین یادگار گانے دیئے۔۔۔لیکن زندگی اک فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے نا جانے کہاں بھول کردی۔۔۔آج سے پانچ سال قبل انہوں نے انڈسٹری کے ایک گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی جو ان سے عمر میں آٹھ سال چھوٹے تھے۔۔شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی لڑائی جھگڑے شروع ہوئے اور ایک سال بعد ہی پتہ چلا کہ نعمان نے خود کشی کی کوشش کی۔۔۔پھر فریحہ پرویز نے نعمان سے خلع لے لی۔
image
 
یاسرہ رضوی اور عبد الہادی
یاسرہ رضوی کی شادی جاناں کے بھائی عبدالہادی سے ہوئی۔۔۔اس شادی پر کافی آوازیں اٹھائی گئیں۔۔۔عبد الہادی نے یہ شادی مکمل طور پر اپنی پسند اور باہمی رضا مندی سے کی تھی۔۔۔دونوں کی عمروں میں دس سال کا فرق تھا اور یاسرہ اپنے شوہر سے عمر میں بڑی تھیں۔۔۔لیکن اس جوری کی محبت مثال ہے ان لوگوں کے لئے جو عمر کے فرق کو رکاوٹ سمجھتے ہیں۔۔۔
image
 
نور بخاری اور ولی حامد
یہ ایک ایسی شادی تھی جس پر سب ہی حیران ہوئے۔۔۔اس کی وجہ صرف عمر کا فرق نہیں تھا بلکہ لوگ اس بات کو سمجھنا چاہتے تھے کہ یہ محبت ہوئی کیسے۔۔۔کیونکہ نور بخاری فلمی دنیا کی اور ولی حامد استاد حامد علی خان کے صاحبزادے۔۔دونوں کا ملن اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔ولی اور نور کی آپس میں فلم شوٹ کے دوران ہی زیادہ دوستی ہوئی اور پھر شادی کا فیصلہ ہوا۔۔۔آٹھ سال چھوٹے ولی نے نور سے شادی تو کرلی لیکن وہ دونوں نبھا نہیں پائے اور دوسال بعد یہ شادی ختم ہوگئی۔۔۔
image
 
عارفہ صدیقی اور تعبیر علی
عارفہ صدیقی کے دوسرے شوہر تعبیر علی ان سے عمر میں بیس برس چھوٹے ہیں۔۔۔یہ شادی بہت ہی کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہی ہے اور ان دونوں کی شادی عارفہ کے پہلے شوہر کے انتقال کے دو ماہ بعد ہی ہوگئی تھی۔۔۔عارفہ کے پہلے شوہر ان سے تیس برس بڑے تھے اور دوسرے بیس برس چھوٹے۔۔۔لیکن ثابت یہ ہو اکہ عارفہ ہر عمر کے شخص کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزار سکتی ہیں۔۔۔
image
 
انجمن اور لکی علی
فلمسٹار انجمن نے پہلے شوہر کی موت کے بعد شادی نا کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر دو سال قبل ان کی زندگی میں لکی علی نامی پروڈیوسر نے جگہ بنائی۔۔۔دونوں کے درمیان ایک فوٹو شوٹ ہوئی جو وائرل ہوئی اور اس جوڑے کی شہرت کی وجہ بے تحاشا پیسہ بنی جو لکی علی نے انجمن کے نام کیا۔۔۔دونوں میں پندرہ سال کا فرق تھا اور لکی علی عمر میں چھوٹے تھے
image
YOU MAY ALSO LIKE: