دونوں میں ہی غصہ بہت تھا اور یہ رشتہ سنبھالنا آسان نہ تھا ۔۔۔ شوبز کے ایسے شوہر جن کا غصہ وقت کے ساتھ ٹھنڈا ہوا

image
 
شادی کے وقت میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔۔۔ایک دوسرے کے رویوں کو جاننے میں وقت لگتا ہے ۔۔۔چاہے محبت کی شادی ہو یا گھر والوں کی پسند کی۔۔۔یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس میں اونچ نیچ، سرد گرم ہو ہی جاتا ہے۔۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی مثالیں ہیں جہاں میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں کافی وقت لگا۔۔۔شروع میں رویے سرد اور روکھے تھے اور بعد میں ایک دوسرے کی ضرورت ہی بن گئے۔۔۔
 
شبیر جان اور فریدہ شبیر
شبیر جان کی جب شادی فریدہ شبیر سے ہوئی تو اس وقت وہ پہلے سے شادی شدہ اور چھے بچوں کے والد تھے ، دوسری طرف فریدہ شبیر کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔۔۔دونوں کوایک دوسرے کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔۔۔شبیر جان کے سخت رویئے کی عادت فریدہ شبیر کو ہرگز نہیں تھے۔۔۔وہ شروع میں کافی پریشان بھی ہوئیں لیکن پھر دونوں نے اس رشتے کو مل کر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم بنایا اور بچوں کی پیدائش نے اس کو ہمیشہ کے لئے ایک کردیا۔۔۔
image
 
یاسر نواز اور ندا یاسر
یاسر نواز اور ندا یاسر دونوں میں ہی غصہ بہت تھا۔۔۔شاد ی تو پسند کی تھی لیکن شادی کے بعد یہ احساس ہوا کہ اس رشتے کو سنبھالنا اتنا آسان نہیں۔۔۔اگر یاسر کو غصہ آتا تھا تو ندا بھی جواب دینے میں کسی سے کم نہیں تھیں۔۔۔ایک طویل عرصہ تک دونوں کے جھگڑوں میں شدت رہی اور پھر بچوں کے بعد بھی یہ شدت کبھی کبھی واپس طاری ہوجاتی لیکن پھر وقت کے ساتھ ان کی محبت میں عزت اور پیار کی جگہ بنتی گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھ ہی لیا۔۔۔
image
 
فضیلہ قیصر اور قیصر خان نظامانی
قیصر خان نظامانی نے فضیلہ قیصر کو ایک شوٹ پر ہی پسند کیا اور پھر دل دے بیٹھے ۔۔۔لیکن اس شادی کے بعد دونوں نے سمجھا کہ زندگی اتنی آسان نہیں تھی۔۔۔قیصر خان کے غصہ کو سمجھنے کے لئے فضیلہ قیصر نے بچوں اور ان کے لئے شوبز سے وقت لیا۔۔۔اچھے اچھے کھانے بنائے اور پیٹ کے راستے دل میں گھر کرنے کی کوشش کی۔۔۔فضیلہ بھی صاف صاف منہ پر کہہ دینے کی قائل ہیں تو اس عادت سے شروع میں تو کافی پریشانی ہوئی لیکن پھر دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھ ہی لیا
image
YOU MAY ALSO LIKE: