مجھے میک اپ پسند ہی نہیں۔۔۔میک اپ سے جان چھڑاتے اداکار

image
 
شوبز کی تو اہم ضرورت ہے میک اپ۔۔۔جو چہرے کے داغ دھبوں کے ساتھ ساتھ عمر کی پرچھائیوں کو بھی تھام لیتا ہے۔۔۔لیکن یہ میک اپ کر کرکے اکثر اداکار اور اداکارائیں تھک جاتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہیں جہاں موقع ملتا ہے تو وہ بغیر میک اپ کے اپنا سین کروا لیتے ہیں۔۔۔
 
ماہرہ خان
ماہرہ خان ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں بہت زیادہ میک اپ نہیں پسند اور اگر گلیمرس میک اپ کی ڈیمانڈ نا ہو تو وہ سرے سے میک اپ ہی نہیں کرتیں۔۔۔اکثر ایسے ڈرامے ہیں جہاں ماہرہ خان کو بغیر میک اپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔انہیں میک اپ کی تہیں سخت بری لگتی ہیں
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بس چلے تو وہ بالکل ہی میک اپ نا کریں لیکن شوبز میں جب شوز کا کام کرنا پڑتا ہے تو میک اپ ایک ضرورت ہے۔۔۔لیکن شائستہ کوشش کرتی ہیں کہ کم سے کم میک اپ کریں اور اکثر اپنی ہی بیس استعمال کرتی ہیں جو نو میک اپ لک دیتی ہے۔۔۔اس پر ہلکا سا گلوس لگا لیتی ہیں۔۔۔
image
 
ماورہ
ماورہ ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں صرف اپنی آنکھوں کے گرد حلقے چھپانے کی ضرورت پڑتی ہے ورنہ تو میک اپ انہیں ایک بوجھ ہی لگتا ہے۔۔۔جب تک ضرورت نا ہو تو وہ میک اپ سے بہت دور رہتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: