|
|
دور اب کچھ ایسا آگیا ہے کہ منہ سے کوئی لفظ نکلا نہیں
اور بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے۔۔۔حال ہی میں ایمن خان نے ذرا سا ماورہ اور
صبور کے پتلے ہونے پر تنقید کیا کردی بات کا فسانہ ہی بن گیا۔۔۔حالانکہ پی
ٹی وی کے کئی ڈراموں میں تو باقاعدہ ایک دوسرے کو ایسے ایسا ناموں سے بلایا
جاتاتھا کہ اب تک ڈرامے چلنا ہی بند ہوجاتے۔۔۔ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے
انڈسٹری میں کئی ایسے نام ہیں جنہوں نے زبان پر تالا لگا دیا ہے۔۔۔وہ کسی
بھی شو میں بیٹھیں تو پہلے سے کہلواتے ہیں کہ مجھ سے یہ سوال نا پوچھا
جائے۔۔۔ایسے کئی اداکار ہیں جو ہر شو میں اب سنبھل کر بولتے ہیں۔۔۔ |
|
مایا علی |
مایا علی نے تو صاف صاف بتادیا ہے کہ مجھے پھنسنے کا
کوئی شوق ہی نہیں۔۔۔میں عورت مارچ پر بھی کچھ بولوں گی بات کچھ ہوجائے گی
اس لئے وہ اتنا ہی بولتی ہیں جتنا ان کو سمجھا جاسکے۔۔۔مایا علی کسی بھی
سلیبریٹی کا نام لیتے ہوئے گھبراتی ہیں کیونکہ وہ جواب دینے سے ڈرتی ہیں
اوراس بات کا کھل کر اقرار کرتی ہیں کہ میں متنازعہ نہیں بننا چاہتی۔۔۔ |
|
|
منال خان
|
منال ان لوگوں میں سے ہیں جو اس خوف سے کہ ان کا امیج نا
خراب ہو ایسے کسی شو میں نہیں جاتیں جہاں متنازعہ بننے کا ایک فیصد بھی
چانس ہو۔۔۔انہوں نے وسیم بادامی کے شوز میں بھی جانے سے صاف منع کردیا
تھا۔۔۔کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وسیم بات سے بات نکال کر شو کو متنازعہ
بناتے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ حنا اور آغا کے شو میں بھی جان بوجھ کر ایسا
مواد نکالا جاتا ہے جس سے لوگوں کو پھنسایا جاسکے اور میں ایسا نہیں چاہتی
کہ میرا امیج خراب ہو۔۔ |
|
|
عائزہ خان |
عائزہ خان نا تو خود کسی بھی حوالے سے شوبز میں متنازعہ
بننا چاہتی ہیں اور نا ہی کسی اور کے حوالے سے ایسا کوئی پیغام دیتی
ہیں۔۔۔ہاں مگر انہیں یہ فکر ضرور ہے کہ وہ لڑکیاں جو بغیر شادی کے اپنی
تصاویر شیئر کرتی ہیں اور پھر شادی کہیں اور ہوتی ہے تو بچوں کو کیا
دکھائیں گی۔۔اور جب ان کے بچے ایک دن ان کے بارے میں انٹرنیٹ سے جانیں گے
تو ان کا سب کچھ عیاں ہوجائے گا۔۔۔۔وہ یہ چاہتی ہیں کہ جب ان کے بچے بڑے
ہوکر ان کو گوگل پر سرچ کریں تو سب کچھ مثبت ہو اور مثالی ہو۔۔۔ |
|