|
|
شوبز انڈسٹری میں اکثر جب لوگ اپنی کامیابی کی کہانی
سناتے ہیں تو یہی کہتے ہیں کہ والد خلاف تھے لیکن اب مان گئے۔۔۔محمود اسلم
پاکستان کے ان ناموں میں سے ہیں جن کے والد گورنمنٹ اسکول کے استاد تھے
لیکن خوب جانتے تھے کہ بیٹے میں صلاحیتوں کا خزانہ ہے ۔۔۔اس لئے اپنے اس
چھوٹے بیٹے کو تھیٹر اور آرٹ کے لئے ہمیشہ سپورٹ کیا۔۔۔ |
|
محمود اسلم نقلیں اتارنے کے ماہر تھے اور آواز بنا کر
گانے بھی گا لیا کرتے تھے۔۔۔پھر کیا تھا کالج کے تھیٹر سے الحمرا تک پہنچے
اور پھر پی ٹی وی آنے کی ٹھانی۔۔۔ |
|
لیکن پی ٹی وی میں آنا اور کام حاصل کرنا اتنا آسان نہیں
تھا۔۔۔کئی کئی ماہ دھکے کھائے اور دروازے پر بیٹھے۔۔۔تب سائرہ کاظمی کی نظر
ان پر پڑ ہی گئی اور اشفاق احمد کے پلے میں انہیں لیا اور یوں محمود اسلم
چھا گئے۔۔۔ |
|
|
|
انہوں نے کئی کامیاب ڈرامے اور فلمز کیں۔۔۔لیکن انہیں
جنجال پورہ کی ریما اور بلبلے کے محمود صاحب نے سب سے زیادہ شہرت
دی۔۔۔گیارہ سال سے بلبلے ٹی وی پر راج کررہا ہے اور محمود صاحب ہر گھر میں
پسند کئے جاتے ہیں۔۔۔ |
|
ان کی پہلی شادی سہگل خاندان میں ہوئی اور یہ پاکستان کے
سب سے قابل اور بہترین گھرانوں میں سے ایک ہے۔۔۔پہلی بیگم کے ساتھ بھی ان
کی بہت اچھی کیمسٹری اور محبت ہے۔۔۔ان سے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک
بیٹی۔۔۔لیکن پھر انڈسٹری میں انہیں ایک بار پھر محبت ہوئی ساتھی فنکارہ
امبر شاہین سے۔۔۔امبر سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔۔۔ |
|
|
|
اپنے بچوں کے لئے تو وہ ایک بہترین باپ ہیں ہی لیکن
بیویوں کے لئے بھی بہترین شوہر ہیں۔۔۔وہ صبح بیگمات کو ناشتہ بنا کر دیتے
ہیں اور ان کی دل بھر کر خدمت کرتے ہیں۔۔۔ |