|
|
کہتے ہیں ہر انسان کا جوڑ دنیا میں موجود ہے۔۔۔کچھ لوگوں
کو یہ آسانی سے مل جاتے ہیں اور کچھ کو بہت تلاش کرنی پڑتی ہے۔۔۔لیکن شوبز
انڈسٹری میں اچھے لڑکا مل جانا اور وہ بھی شادی کے لئے ، اتنا آسان
نہیں۔۔۔بہت ساری لڑکیوں کی تو پہلی ملاقات ہی ہوئی اور اگلے دن شادی کے لئے
پیغام آگیا۔۔۔ |
|
ندا یاسر |
ندا یاسر تو اپنی کسی شوٹ پر تھیں۔۔۔اور یاسر نواز کے
دماغ میں بھی ایسا کوئی خیال نہیں تھا۔۔۔لیکن بس ایک بار ڈراپ کیا ندا کو
اور پھر دل ہی دے بیٹھے۔۔۔اسی لمحے سوچ لیا کہ شادی کروں گا تو اسی
سے۔۔۔کاظم پاشا اور فرید نواز بلوچ دونوں ہی بہت اچھے ساتھی تھے۔۔۔بس پھر
کیا تھا۔۔۔ادھر رشتہ آیا اور ادھر ہاں ہوئی۔۔۔ندا اور یاسر کی جوڑی تو ایک
ہی ملاقات کے بعد سیٹ ہوگئی۔۔۔ |
|
|
فضیلہ قاضی |
فضیلہ قاضی کی زندگی میں سب کچھ صحیح چل رہا تھا۔۔۔لیکن
اپنے اچھے اخلاق اور کردار کے سبب وہ فاطمہ ثریا بجیا کی نظروں میں بہت
اچھا مقام رکھتی تھیں۔۔۔دوسری طرف قیصر خان بھی انہیں اچھے لگے۔۔۔ایک شوٹ
کے بعد انہوں نے ہی کہا قیصر خان کو کہ بچی کو گھر چھوڑ دو۔۔۔بس پھر کیا
تھا۔۔۔فضیلہ کے لئے فورا ہی قیصر خان کا دل دھڑکنے لگا اور رشتہ آگیا۔۔۔ |
|
|
سنیتا مارشل |
ایک فیشن شو کے لئے جانا تھا لیکن فلائٹ اسی دن کی ملی
جس دن ایجنسی کے لوگ جا رہے تھے۔۔بس پھر کیا تھا لڑکے نے تو سفر میں ہی
فیصلہ کرلیا کہ یہی زندگی میں شامل ہوگی۔۔۔اب لڑکی بھلے مانے یا نا مانے
۔۔۔رشتہ تو آگیا۔۔۔بڑی محنت کی اس لڑکی کے دل تک پہنچنے میں اور پھر جوڑی
ایک ہوگئی۔۔۔ |
|