اینگل آف لو

افضل مجھے ثانیہ کی سمجھ نہیں آتی۔۔۔!
ٹےنس کورٹ میں کھیل کے بعد وہ اپنے دوست شاہد سے مخاطب تھا جو اس وقت ٹاول سے اپنا پسینہ پونچھ رہا تھا۔
”کیوں۔۔۔؟“ شاہد نے ٹاول کو اپنے شولڈر پر ڈالتے ہوئے مختصر سے انداز میں پوچھا۔
”پتہ نہیں۔۔۔“
افضل گمبھیر لہجے میں بولا۔
”واہ کیابات ہے۔۔۔ ابھی تو تم نے کہا تمہیں اُسکی سمجھ نہیں آتی۔۔۔ جب کچھ سمجھ نہیں آتا توکوئی وجہ بھی ہوتی ہے ناں۔۔۔“ شاہد نے حظ اٹھاتے ہوئے مذاق کے انداز میں کہا۔
”یار وہ میری محبت کو محبت نہیں مانتی۔۔۔!“
افضل الجھن سے بول رہاتھا کیونکہ وہ سمجھتا تھاکہ اُسے ثانیہ سے سچی محبت ہوگئی ہے ایسی محبت جو اُسے راتوں کو سونے نہیں دیتی۔۔۔ جو ہر وقت اُس کی آرزو کرتی ہے پر ثانیہ کو افضل سے اس نوعیت کی کوئی دلچسپی نہ تھی۔
”ہوں۔۔۔‘ افضل کی بات سُن کر شاہد نے ہوں پر زور دیتے ہوئے کہا۔
ہوں۔۔۔کیا؟؟
افضل کو شاہد کی مختصر گوئی سے آج جی بھر کے تکلیف ہورہی تھی بلکہ اصل تکلیف تو اِسے ثانیہ کے فلسفے سے ہوئی تھی جسے وہ خود کسی طور ماننے پر تیار نہ تھا اور اُدھر ثانیہ اس کی محبت کو نہیں مان رہی تھی۔
افضل! ہے تو تُو میرا بیسٹ فرینڈ لیکن مجھے ثانیہ کی بات سے ایک سو ایک فیصد(101%) اتفاق ہے۔ اس کے ساتھ مجھے تیری فیلنگز سے بھی قطعی انکار نہیں۔ دراصل ہر انسان زندگی کو اپنے اینگل سے دیکھنے کا عادی ہوتاہے۔ زندگی کے رنگوں کے بارے میں متنوع سوچ ہمیں ہر جگہ ملتی ہے۔ ثانیہ دوسرے اینگل سے محبت کو ”Paint“ کرتی ہے۔ اور تم دوسری طرح ”Paint“ کرنا چاہتے ہو۔۔۔
شاہد نے سوفٹ ڈرنک لیتے ہوئے صاف گوئی سے کہا۔ افضل کےلئے اسکا یہ انداز بھی کچھ نیا نہ تھا وہ ایساہی تھا جو بات محسوس کرتا، یا صحیح سمجھتا کہہ دیتا۔۔۔ چاہے سامنے اس کا دوست ہو یا دشمن۔۔۔ سامنے والے کو اس سے ہمدردی کی اُمید ہو یا مرہم کی۔۔۔ وہ صاف بات بہت آسانی سے کہہ جاتا تھا لیکن اس وقت افضل کو شاہد کی بات کچھ زیادہ ہضم نہیں ہوئی تھی۔ ”مثلاً وہ کس طرح محبت کو ”Paint“ کرتی ہے۔۔۔؟؟“
افضل نے خالی گلاس ٹیبل پر رکھتے ہوئے پوچھا۔
گڈ!مثلاً یہ کہ تمہارے نزدیک محبت” ثانیہ“ ہے جسے میں عورت ”Paint“ محبت کہتا ہوں۔ایسی محبت کا راگ تو 99.99% مرد الا پتے ہیں۔
اک وجود کی طلب۔۔۔
اک خواہش کی تکمیل کی حرص۔۔۔
اگروہ وجود نہ ملے تو زندگی ہی اس قسم کی محبت کرنے والوں کے لئے فضول بن جاتی ہے۔ عشق میں ناکامی پر بعض اس عورت ”Paint“ محبت سے دلبرداشتہ ہوکر اپنا آپ حرام موت کی آغوش میں جھونک دیتے ہیں۔
یہ جانے بغیر کہ محبت کبھی مرتی نہیں۔۔۔
اور ناکسی کو مرنے پر مجبور کرتی ہے۔۔۔
بھلا ایک وجود پر، ایک خواہش پر زندگی جیسی نعمت ٹھکرانا حماقت نہیں۔۔۔
”افضل! Don't Mind یہ ہے تمہارا اینگل آف لُوڈئیر۔۔۔!“
افضل خاموشی سے بولتے شاہد کو سن رہاتھا کہنے کےلئے اس کے پاس کچھ نہیں تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ دل میں طے کرچکا تھا کہ اگر اسے ثانیہ نہیں ملی تو وہ خود کو زندگی کے حصّار سے نکال لے گا ہمیشہ کےلئے۔ خود کو مٹالے گا۔
تم خود سوچو کیا محبت کسی کی زندگی کو موت کی حد پر اُتار سکتی ہے؟؟
افضل کو چپ دیکھ کر شاہد دوبارہ بولنے لگا۔
شاہد کے سوال پر افضل کمزور سے لہجے میں اپنے دفاع میں استہزائیہ ہوا شاید اُسے ثانیہ سے واقعی محبت تھی۔
” نہیں ، اگر ، مگر اور پر۔۔ جیسے الفاظ انسان کو کمزور کردیتے ہیں افضل۔۔۔“شاہد نے اُسے سمجھایا۔۔
”پرشاہد یُو نو۔ میں اُسے دل سے چاہتا ہوں اور بہت خلوص و سچائی سے اپنا بنانا چاہتا ہوں۔“
افضل کی محبت نے شاہد کو یقین دلانا چاہا کہ وہ کتنی سچی ہے۔
” ہوں۔۔۔ ٹھیک میں مان لیتا ہوں تمہیں اُس سے سچی محبت ہے۔ لیکن تم فرض کرو کہ وہ تمہیں نہ ملی تو۔۔۔؟“
شاہد نے افضل کی محبت کی سچائیوں کو ناپنا چاہا۔
”شاہد یہ کیا بکواس ہے۔۔۔ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا!!
Never۔۔۔!“
شاہد قطعی لہجے میں خفگی سے بولا۔ اور اپنی کُرسی سے اُٹھ کھڑا ہوا۔
ہاہاہا۔۔۔ شاہد نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا:
اِٹس یور اینگل آف لُو۔۔۔ حرص و ہوس سے مزّین ایک کھو کھلا جبلتی جذبہ۔۔۔
کمزور اور مایوس اینگل۔۔۔
ثانیہ اور تمہاری محبت میں صرف رنگوں کا فرق ہے ورنہ جذبہ تو ایک ہی ہے۔ اُس کی محبت اُسے حوصلہ مند بناتی ہے۔اُسے آداب محبت سیکھاتی ہے۔اُس کےلئے اتنا کافی ہے کہ اُسے کسی سے محبت ہے۔۔۔اس کو وجود کی ضرورت نہیں۔۔۔ اور ناہی وہ اپنے وجود کو ادھورا سمجھتی ہے۔ ادھورا تو وہ ہوتا ہے جو محبت میں ادھورا ہو، جو جذبوں میں ادھورا ہو۔۔۔
شاہد بھی اسکے ساتھ چلتے ہوئے بولا۔افضل کو عجیب سی شرمندگی تھی۔
کس سے۔۔۔؟
یہ وہ بھی طے نہیں کرسکا تھا ۔دونوں ٹینس کورٹ سے نکل کر پارکنگ ایریا میں داخل ہوچکے تھے گاڑی میں بیٹھنے کے باوجود دونوں میں یکدم خاموشی حائل ہوگئی جیسے دونوں اجنبی ہوں۔۔۔
وہ کیا تمہارے ساتھ ڈیٹ سیٹ پر جاتی ہے۔۔۔؟
ڈرائیو کرتے ہوئے شاہد نے سرگوشی کے انداز میں کہا تو افضل تلخی ملی کوفت سے مسکرادیا۔
” نہیں۔۔۔ وہ دو گھڑی کو بات مشکل سے کرتی ہے تو ڈیٹنگ تو خواب ہے۔۔۔ویسے بھی وہ اس نوعیت کی ہے ہی نہیں۔۔۔“
گڈ،”اس کا مطلب ہے اُسے تم سے محبت والی کوئی بیماری نہیں۔۔۔؟“
شاہد نے خوشگوار موڈ میں کہا تو افضل بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکا۔
کیونکہ اصل مسئلہ تو یہی تھا کہ اُسے اس سے انسان دوستی کے تعلق کے سوا اور کوئی تعلق نہیں تھا اگر اُسے کبھی محبت سے واسطہ پڑتا تو وہ ضرور اس کی محبت کو سچ مان لیتی۔۔۔
پھر چھوڑ اس چکر کو۔۔۔ اس چکر میں نوجوانوں کی عقل ناکارہ ہوجاتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ تُو صحراو ¿ں میں نکل جائے اور ملک کو ایک قابل نوجوان سے محروم کرنے کی سنگین غلطی کرے۔ و ہ اگر تیری دسترس میں ہوئی تو تجھے ضرور مل جائے گی‘ تجھے پتہ ہے پہلے مجھے بھی ایسی ہی محبت تھی کسی سے۔۔۔ لیکن اُس کو بھی ”عورت Paint محبت“ سے نفرت تھی۔۔۔سخت نفرت۔۔ ۔ پروہ مجھے نہ ملی کیونکہ وہ میری دسترس میں تھی ہی نہیں۔۔۔ لیکن وہ مجھے محبت کے اُس اینگل سے آشنا کر گئی جو اصل اور خو بصورت ہے۔۔۔ آج مجھے دیکھو مجھے خود سے محبت ہے۔ اپنے والدین سے بے پناہ محبت ہے۔ اُن بچوں سے محبت ہے جومیرے نہیں لیکن مجھے اپنے لگتے ہیں۔ کیونکہ اب میری محبت کا کینوس وسیع ہوچکا ہے۔مجھے اپنے فلاحی اسکول سے محبت ہے۔۔۔ مجھے انسان دوستی کے تمام روپوں سے محبت ہے۔یہ تمام محبتیں ، اُس محبت کی شکلیں ہیں۔
”میںیہ نہیں کہونگا کہ تم اپنا اینگل changeکرلو۔
لیکن خود کو ادھورا کبھی نہ سمجھنا کیونکہ ادھورا پن موت ہے۔
زندگی کی موت، مسکراہٹ اور زندہ دلی کی۔۔۔“
افضل کو شاہد کا اطمینان ، سکون، بہت کچھ سمجھارہا تھا کیونکہ وہ واقعی ”عورت Paintمحبت“ میں اپنوں کی کتنی محبتوں کو فراموش کرنے جارہاتھا۔ وہ اداس بھی تھا کہ وہ کیونکر ایسا کر رہا تھا۔
”اب یہ منہ کیوں لٹکارکھا ہے۔۔۔“
شاہد کو اس کے اندر کے جذبہ کا بخوبی علم تھا لیکن وہ پھر بھی شوخ ہورہاتھا۔
کچھ نہیں شاہد۔۔۔!!”بس اپنی تکمیل کررہا ہوں۔۔ ۔ اپنے اینگل کو نیا رخ دے رہا ہوں“
افضل نے ر سانیت سے کہتے ہوئے بیک سیٹ سے گردن ٹکائی اور آنکھیں بند کرلیں۔شاہد نے مسکرا کے ایک نظر افضل کو دیکھااوردل میں سوچا۔
”گڈ اضطراب کے چند لمحے سیراب سے نکال دئیں تو سودا بُرا نہیں۔۔۔“
Sumaira Malik
About the Author: Sumaira Malik Read More Articles by Sumaira Malik: 24 Articles with 28558 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.