مسئلہ تب ہوتا ہے جب فرید کو پرائیوسی چاہئے ہوتی ہے--- شوبز والدین اپنے جوان ہوتے بچوں کا ساتھ کیسے دیتے ہیں

image
 
کہتے ہیں بچے کو ہر عمر میں سمجھنا مشکل ہے لیکن اس وقت بہت ہی مشکل ہوجاتی ہے جب بچہ ٹین ایج کی عمر میں داخل ہوتا ہے۔۔۔والدین کی بہت ساری باتیں اس عمر میں سمجھنا اور سمجھانا دونوں ہی کافی تکلیف دہ ہوجاتی ہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی والدین ہیں جو بچوں کی اس عمر کے حصے کو دیکھ رہے ہیں اور کوشش کرتے ہیں سمجھنے کی۔۔۔
 
یاسر نواز اور ندا یاسر
یاسر نواز اور ندا یاسر کے دو بڑے بچے ٹین ایج کے اس سفر سے گزر رہے ہیں جب انہیں سمجھنا اور سمجھانا اتنا آسان نہیں۔۔۔ان کے بیٹے اور بیٹی دونوں کو ہی گھومنے پھرنے کا خاصا شوق ہے اور ندا نے خود کئی بار شو میں بتایا کہ بالاج کی تھوڑی لڑائی اپنے بڑے بھیا فرید سے رہتی ہے جس کا ایک اہم پوائنٹ ہوتا ہے جب فرید کو پرائیوسی چاہئے ہوتی ہے۔۔۔صلہ بھی اب اس عمر میں آچکی ہیں جب والدین سے زیادہ دوست اچھے لگتے ہیں اور سچے لگتے ہیں۔۔۔۔ندا اور یاسر دونوں بچوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں لیکن یہ اتنا آسان نہیں۔۔۔
image
 
جگن کاظم
جگن کاظم کے برے بیٹے حمزہ اب پندرہ سال کے ہوچکے ہیں اور ٹین ایج کی ایک ایسی اسٹیج پر ہیں جہاں وہ نا تو بالکل بچے ہیں اور نا ہی بہت بڑے ہیں۔۔جگن کوشش کرتی ہیں کہ اپنے بیٹے کو بھرپور انداز میں وقت بھی دیں اور اس کی ضروریات کو سمجھیں بھی۔۔۔حمزہ خود بھی کوشش کرتے ہیں اور کافی وقت پڑھائی کو دیتے ہیں لیکن جیسے ہی بات آتی ہے کوئی ٹائم ٹیبل فالو کرنے کی تو حمزہ کا میٹر بھی آؤٹ ہوجاتا ہے۔۔۔وہ خود بھی ایکسرسائز کرتے ہیں لیکن کافی چیزوں میں انہیں بار بار سمجھانا پڑتا ہے کہ حمزہ آپ کو پہلے یہ کام کرنا ہے۔۔۔ٹین ایجرز کو روک ٹوک زیادہ پسند نہیں ہوتی لیکن جگن طریقے سے یہ کام کر ہی لیتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: