|
|
شوبز انڈسٹری میں ہر شخص اپنا کھیل کھیل رہا ہے۔۔۔کچھ
کھلاڑی ہیں اور کچھ مداری۔۔۔ہر ایک اپنا وقت پورا کرتا ہے اور اپنا کھیل
سیٹ کرکے دوسرے کے لئے میدان خالی کرکے چلا جاتا ہے۔۔۔اس تماشے میں سامنے
تو سب ایک دوسرے کے لئے ستارے اور بڑے ہی پیارے ہیں۔۔۔لیکن کس کے لئے کس کے
دل میں ہے کیا۔۔۔وہ تو پیٹھ پیچھے ہی پتہ چلتا ہے۔۔۔کچھ ستارے ایسے ہیں جن
کو عزت تو بہت ملی لیکن ان کے پیٹھ پیچھے ان کے لئے باتیں کی جاتی ہیں ہزار
انڈسٹری میں۔۔۔ |
|
عدنان صدیقی |
عدنان صدیقی کو کون نہیں چاہتا۔۔۔سب ہی ان کی پرکشش
شخصیت کے دیوانے ہیں۔۔۔لیکن ایک منٹ۔۔۔یہ سب تو ان کے سامنے ہے۔۔۔لیکن اکثر
جب دوستوں کی محفل جمتی ہے تو اس میں سب سے زیادہ مذاق بھی انہیں کا بنایا
جاتا ہے۔۔۔انہیں انڈسٹری میں کنجوس بلایا جاتا ہے جو ہر وقت اپنا والٹ بھول
کر کھانے پر پہنچ جاتا ہے۔۔۔کچھ ساتھی تو انہیں تھوڑا لمبی لمبی پھینکنے
والا بھی جانتے ہیں۔۔۔اور کچھ بہت ہی قریبی ساتھی تو ان کی ضدی طبیعت کی
بہت بار نشاندہی بھی کرچکے ہیں جس کی وجہ سے اکثر دوسرے بھی نقصان اٹھاتے
ہیں۔۔ |
|
|
نادیہ خان |
نادیہ خان نے ایک عرصہ تک مارننگ شو میں لوگوں کے دلوں
کے راز دنیا کو دکھائے۔۔۔کبھی اشارتاً اور کبھی بہت ہی کھل کر۔۔۔لیکن پھر
وقت بدلا، حالات بدلے لیکن نہیں بدلی تو نادیہ خان کی کچھ عادات۔۔۔اکثر
ساتھی اداکار پیٹھ پیچھے نادیہ خان کے شو میں جانے سے کتراتے نظر آتے
تھے۔۔۔اور صاف بتاتے تھے کہ نادیہ کو برداشت کرنا اتنا آسان نہیں۔۔۔وہ جس
شو میں میزبانی کرتیں وہاں کی ٹیمز کے لئے خطرناک بن جاتیں اور انہیں شک
کرنے کی بھی عادت ہے جس کی وجہ سے ان کے کئی ساتھی ان سے خائف بھی رہے۔۔ |
|
|
حرا مانی |
حرا مانی بظاہر تو ہر انٹرویو میں یہی بتاتی ہیں کہ وہ
کبھی کچھ نہیں چھپاتیں اور بہت ہی سادہ ہیں ، لیکن حقیقت اس کے برعکس
ہے۔۔۔حالات نے حرا کو بھی کافی بدل دیا ہے ۔۔۔اور ان کے پیٹھ پیچھے کئی
ساتھیوں نے بتایا کہ حرا کا تو دماغ ہی بہت اونچا ہوگیا ہے۔۔۔وہ ہر ایک سے
فیور مانگتی ہیں، کبھی اپنے ہیروئن ہونے کا کہہ کر تو کبھی دوستی میں لیکن
جب ان کے لئے کوئی کام آئے تو فوراً بتاتی ہیں کہ میں تو ایک ایک پوسٹ کے
بھی لاکھوں لیتی ہوں ۔۔۔اس لئے مجھے کوئی تنگ نا کرے۔۔۔پیٹھ پیچھے کئی ساتھ
ان کی ان باتوں کا مذاق بناتے ہیں۔۔۔ |
|