انہیں کوئی شرم حیا نہیں ہے--- ایسا کیا ہوگیا جو شہباز گل عفت عمر کے ویکسین لگوانے پر برس پڑے؟

image
 
عفت عمر کو ویکسین کیا لگی سوشل میڈیا پر ہلچل ہی مچ گئی مگر اس ہلچل کی وجہ ویکسین لگنا نہیں بلکہ عفت عمر کے حکومتی پالیسیوں پر تنقیدی بیانات ہیں جو وہ اکثر ہی سوشل میڈیا اور انٹرویوز کے دوران دیتی رہتی ہیں اور اس پر متضاد یہ کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین جو ٦٠ سال اور اس سے زائد عمر کے ضعیف افراد کو لگائی جارہی ہےوہ عفت عمر اور اور ان کے خاندان والوں کو صرف وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا رشتے دار ہونے کی وجہ سے لگائی گئی۔
 
 
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے یہ ویکسینز اپنے سیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اہلِ خانہ افتخار عمر اور ان کے اہل و عیال کو لگوائی جس کی وڈیو انسٹاگرام پر موجود ہے۔
 
 
وڈیو کے وائرل ہوتے ہی عفت عمرنے جوابی ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ“ یہ یو ایس ایچ سے ملنے والی آزمائشی ویکسین تھی جسے لگوانا غیر قانونی یا غیر اخلاقی نہیں تھا“ البتہ بعد میں جب عوام نے ان کے اس ٹوئٹ کو مکمل طور پر رد کردیا تو عفت نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
 
image
 
وزیرِاعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر شہباز گِل اس معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عفت عمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ“ شرمناک حرکت ہے اس بی بی کی۔ یہ جعلی لنڈے کے لبرل صرف گالی گلوچ کرنے تک لبرل ہیں۔ ویسے ان کے نہ کوئی اخلاقیات ہیں نہ ہی کوئی شرم حیا ہے انکو۔ باتیں ان کی سنو تو لگتا ہے اس بڑا کوئی قانون پسند نہیں اور کرتوت انکے اس قدر اخلاق سے گرے ہوئے“
 
 
لیکن اصل بات یہ ہے کہ عفت عمر تو ایک اداکارہ ہیں ان کے بیانات جتنے بھی تنقیدی ہوں البتہ حکومتی سطح پر کوئی اثر نہیں رکھتے۔ اس سارے معاملے میں اگر کسی کی ذمہ داری بنتی ہے تو وفاقی وزیر طارق بشیر چیمپہ کی۔ دیکھتے ہیں ڈاکٹر شہباز گل اداکارہ پر تنقید کرنے کے علاوہ اپنے ہی ہم جماعت حکومتی وزیر کو اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: