آپ اداکاری کریں فریم ہم سیٹ کرلیں گے۔۔۔شوبز کی وہ جوڑیاں جس میں ایک اداکار اور دوسرا ہدایتکار

image
 
کہتے ہیں میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں۔۔۔ایک کا رابطہ دوسرے کے لئے اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا گاڑی کا چلنا۔۔۔شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن میں ایک پارٹنر اگر اداکار ہے تو دوسرا ہدایتکاری کے شعبے میں خود کو منوا رہا ہے۔۔۔
 
ثانیہ سعید اور شاہد شفاعت
اداکارہ ثانیہ سعید پاکستان کی بہترین تھیٹر اور ٹی وی آرٹسٹ ہیں اور ان کی کامیاب اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں۔۔۔ان کی شادی شاہد شفاعت سے ہوئی جو ایک بہترین تھیٹر اور ٹی وی فلم ڈائریکٹر ہیں۔۔۔دونوں کی جوڑی میں کبھی اختلافات نہیں ہوئے۔۔کام کو لے کر اگر ان کی بحث ہو بھی جائے تو اس میں کوئی بھی بات ذاتی زندگی کے حوالے سے شامل نہیں ہوتی۔۔۔دونوں مل کر اپنی زندگی کی اس خوبصورت گاڑی کو چلا رہے ہیں۔۔۔
image
 
مرینہ خان اور جلیل اختر ( کچو)
مرینہ اختر اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں لیکن ان کی شادی ایک ہدایتکار سے ہوئی۔۔۔جلیل اختر کو انڈسٹری میں کچو ہی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان دونوں کی زندگی کی گاڑی بہترین چلتی ہے ۔۔۔مرینہ خان کی یہ شادی شروع سے ہی اختلافات کا شکار ضرور رہی۔۔۔مرینہ کے گھر والوں کو لگتاتھا کہ ایک عیسائی لڑکے سے شادی کرکے مرینہ نے گھر والوں کی پسند اور مرضی کا پاس نہیں رکھا۔۔۔مرینہ نے کچھ عرصہ بعد گھر والوں کو منا ضرور لیا لیکن اس سفر میں دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کا بہت ساتھ دیا۔۔۔
image
 
بدر خلیل اور شہزاد خلیل ( مرحوم)
بدر خلیل انڈسٹری کے ان ناموں میں سے ہیں جنہوں نے چھیالیس سال انڈسٹری پر اپنی لازوال اداکاری سے راج کیا ہے اور اب اپنے دونوں بیٹوں کے پاس کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں۔۔۔ان کی شادی ہدایتکار شہزاد خلیل سے ہوئی جو نوجوانی میں ہی دل کے دورے کے باعث دنیا سے چلے گئے۔۔۔دونوں کی جوڑی چاند اور سورج کی جوڑی تھی۔۔۔دو جسم ایک جان تھے ۔۔۔ایک اداکاری کی دنیا میں خود کو منوا رہا تھا تو دوسرا اپنی ہدایتکاری سے چارچاند لگا رہا تھا۔۔۔یہ جوڑی شہزاد خلیل کے انتقال کے بعد ٹوٹی اور بدر خلیل نے بچوں کی خاطر انڈسٹری میں کام جاری رکھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: