|
|
“میری بیٹی بڑی ہورہی تھی، میں نے اپنے شوہر سے کہا تھا
کہ آپ دوسری شادی کرلیں لیکن مجھے طلاق نہ دیں، میں اپنا گھر کسی صورت نہیں
توڑنا چاہتی تھی لیکن میری سوتن نے بالآخر مجھے طلاق دلوادی“ |
|
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ہمیشہ خوش نظر آنے والی اور
انتہائی گریس فل اداکارہ عصمت زیدی نے یہ باتیں ایک نجی چینل کو انٹرویو
دیتے ہوئے کہیں۔ عصمت زیدی کی کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آتے رہے۔
انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی کہانی لوگوں سے اس
لئے بیان کرنا چاہتی ہیں تاکہ نئی نسل میں رشتے بنانے اور نبھانے کا سلیقہ
پیدا ہو اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ اپنا کتھارسس بھی کرنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے
دل پر کوئی بوجھ نہ رہے۔ |
|
وہ لمحہ جس نے زندگی بدل
دی |
عصمت زیدی کہتی ہیں کہ انسان کو اور خاص طور پر لڑکیوں
کو بہت مضبوط ہونا چاہیے۔ اپنے زندگی کے حیران کن لمحے کے بارے میں بات
کرتے ہوئے عصمت کہتی ہیں کہ |
|
“ایک دن میرا بیٹا چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور
بچے بیڈ پر اچھل کود کررہے تھے، ہم چاروں اتنے خوش تھے اس لمحہ میرے دل میں
خیال آیا کہ اے اللہ میں تجھ سے مانگوں بھی تو کیا مانگوں، میرے پاس سب کچھ
تو ہے۔ اور اس دن کے فوراً بعد میرے شوہر کو اچانک ایک دوسری خاتون مل گئیں
اور کچھ ہفتوں میں ہی صورتحال تبدیل ہوگئی اس لئے لڑکا ہو یا لڑکی میں سب
کو کہتی ہوں ہمیشہ مضبوط رہو، زندگی اگلے لمحے جانے کیا سے کیا ہوجائے کچھ
پتہ نہیں ہوتا۔ زندگی کا کام ہے بڑھتے رہنا اور ہمیں ہمیشہ بڑھتے رہنا
چاہیے“ |
|
|
|
میرا سسرال مثالی ہے
|
ایک سوال کے جواب میں عصمت زیدی نے بتایا کہ میرے سسرال
والے اتنے مثالی ہیں کہ ایسے سسرال والے ملنا قسمت کی بات ہے۔ طلاق کے بعد
سسرال والوں نے بھرپور ساتھ دیا اور مجھ سے کبھی یہ سوال نہیں کیا کہ اتنی
دیر سے گھر کیوں آرہی ہو نہ ہی کبھی شک کیا۔ میرے سسرال والے اتنے اچھے ہیں
کہ آج تک میں ان کے ساتھ ہی رہتی ہوں “جب شوہر نے دوسری شادی کی تو سسرال
والوں نے کہا ہم عصمت کو بیاہ کر لائے تھے اور یہ ہمارے ساتھ ہی رہے گی“ |
|
سابق شوہر برے آدمی نہیں
تھے |
عصمت زیدی کہتی ہیں کہ ان کے شوہر بہت اچھے انسان تھے وہ
برے آدمی نہیں تھے۔ جب عصمت نے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا تو ان کے شوہر
نے خوشی سے ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ شوقیہ آپ جب تک کرنا چاہیں کرلیں
لیکن گھر نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ عصمت شکر ادا کرتی ہیں کہ انھوں نے
طلاق سے بہت پہلے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی جسکی وجہ سے انھیں کبھی
مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ |
|
|
|
دوسری شادی اس لئے نہیں
کی کہ |
دوسری شادی کے سوال کے بارے میں جواب دیتے ہوئے عصمت
کہتی ہیں کہ ان کے دماغ میں ایک بات بیٹھ گئی تھی مرد مخلص نہیں ہوتے اس
لئے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا اس کے علاوہ ان کی زندگی اتنی مصروف گزری،
سسرال والوں اور بچوں نے ہمیشہ ان کا اتنا ساتھ دیا کہ انھیں زندگی میں
کبھی کسی کی کمی نہیں محسوس ہوئی البتہ اب وہ سوچتی ہیں کہ بچے اپنی
زندگیوں میں مصروف ہیں اور وہ کبھی کبھی خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں لیکن
پھر بھی انھیں زندگی سے کوئی شکوہ نہیں۔ |
|