میری بیوی نے میرا بہت ساتھ دیا- شوبز کے وہ مرد جو کامیاب ہوئے تو بیویوں کے نام کردی اپنی کامیابی

image
 
کہتے ہیں ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ لیکن بہت کم مرد ایسے ہیں جو اس سچائی کو تسلیم کرتے ہیں۔ شوبز میں کچھ ایسے مرد حضرات ہیں جو اپنی ہر کامیابی کا سہرا ہمیشہ اپنی بیگمات کو ہی دیتے ہیں
 
نعمان مسعود
اداکار نعمان مسعود ایک بار پھر اسکرین پر مختلف ڈراموں، کمرشلز اور شوز کے ذریعے نظر آنے لگے تھے۔ ہدایتکاری میں تو انہوں نے ویسے بھی قدم رکھ ہی دیا تھا۔ لیکن اب کی بار ان کا قدم شوبز سے تھورا ہٹ کر تھا۔ انہوں نے اسلام آباد میں بنایا ہے ایک بہت بڑا ریسٹورنٹ جس کا نام ہے ’’کھابہ‘‘ اس کی تعمیر سے لے کر اس کی اوپننگ تک نعمان مسعود سب سے یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ میری ماں کی دعاؤں اور میری بیوی ثمرین نعمان کی محنت اور ساتھ کی وجہ سے ہے۔ یوں تو نعمان مسعود اس معاملے میں واقعی خوش قسمت ہیں کیونکہ ان کی یہ بیگم ان کا ہمیشہ ہر قدم پر ساتھ دیتی ہیں۔ لیکن ہر مرد اس طرح اپنی بیوی کے ساتھ کی قدر نہیں کر پاتا۔ نعمان مسعود اپنی والدہ سے کافی قریب تھے اور ان کے انتقال کے بعد اپنی اس کامیابی پر انہوں نے والدہ کے ساتھ اپنی تصاویر کو ہر جگہ نمایاں رکھا۔ لیکن زبان بیوی کا شکریہ کہتے بھی نہیں تھک رہی تھی۔
image
 
علی ظفر
علی ظفر سے جب بھی کوئی پوچھتا ہے ان کی کامیابی کا راز تو وہ فورا اپنی بیگم کی طرف بڑھا دیتے ہیں ہاتھ۔ علی کا کہنا ہے کہ میں جب جب کسی بھی مشکل میں آیا تو میری فیملی میرے ساتھ ایسے کھڑی تھی جیسے کوئی ستون۔ مجھے کبھی گرنے نہیں دیا۔ بیوی نے ہر بار مجھ پر ناصرف بھروسہ کیا بلکہ میری پریشانی کو اپنا ہی سمجھا۔ میری ہر کامیابی کے پیچھے صرف میری بیوی کا ہاتھ ہے۔ علی تو کسی بھی شو میں جائیں تو بہت کھل کر بیگم کی تعریف کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ صرف باہر کی دنیا میں ہی نہیں بلکہ گھر سنبھالنے اور کھانا پکانے میں بھی میری بیوی کا کوئی ثانی نہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: