ہم جہاں جاتے ہیں گروپ کی صورت میں جاتے ہیں۔۔شوبز ستاروں کے دوستی گروپس

image
 
دوستی تو واقعی ایسا ناطہ ہے کہ اس کے بغیر چین نہیں آتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی کچھ دوستوں کے ایسے گروپس ہیں جنہیں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ٹولیوں میں ملتے ہیں۔۔۔
 
منال، صبور اور کنزہ ہاشمی
یہ تین لڑکیوں کا ایسا گروپ ہے جس میں آپس کی دوستی الگ ہی نظر آتی ہے۔۔۔ہر طرح کے راز شیئر ہوتے ہیں اور ان تینوں کا دل ہی ایک دوسرے کے ساتھ لگتا ہے۔۔۔اکثر شوز میں جب دوستوں کو بلانے کی بات ہوتی ہے تو یہ ایک دوسرے کے نام ہی دیتی ہیں اور ان کو ایک ساتھ شو کرنے میں باتیں کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔۔۔
image
 
بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف، شائستہ جبیں اور اسماء عباس
یہ چار سہیلیوں کی دوستی اور بھی طویل ہے لیکن ان کا ملنا تو اکثر ہوجاتا ہے اور ان چاروں کے درمیان ہر طرح کی بات بھی ہوتی ہے اور پوری انڈسٹری کی گوسپ بھی ہوجاتی ہے۔۔ان چاروں کو اگر ساتھ دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ اب ہنسی اور خوشی کے قہقہوں کا طوفان آنے والا ہے۔۔۔ایک دوسرے کے غم بانٹنے کے ساتھ ساتھ خوشیاں بھی مل کر بانٹتی ہیں۔۔۔
image
 
زارا نور عباس، سجل علی اور اقراء یاسر
کہنے کو تینوں اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں لیکن جہاں موقع ملے تو ان تینوں کی محفل ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔پھر ایک ساتھ مل بیٹھنا اور باتیں کرنا دوسروں کو حیران کرتا ہے کیونکہ صبح سے رات ہوجاتی ہے لیکن باتیں ختم نہیں ہوتیں۔۔۔سجل کی شادی میں زارا کا جانا اتنا ہی ضروری تھا جتنا خود سجل کا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: