ان کی تو لو میرج تھی لیکن پھر علیحدگی کیوں... شوبز کی ایسی 3 شادیاں جن میں پسند کے باوجود طلاق ہوگئی

image
 
شادی کرتے ہوئے ہماری نوجوان نسل میں ارینج میرج کی نسبت اپنی پسند اور محبت کو فوقیت دینے کا رواج بڑھتا جارہا ہے جو کبھی کامیاب ہوتی ہیں اور کبھی نہیں۔ خاص طور پر اگر ہم بات کریں اپنی ڈرامہ انڈسٹری کی تو ایسے بہت سے فنکار اور ہردلعزیز اداکار اور اداکارائیں ہیں جنھوں نے اپنی پسند سے شادی تو کی لیکن پھر وہ شادی ٹوٹنے سے نہ بچا سکے۔ آئیے جانتے ہیں ایسی ہی چند مشہور شخصیات کے بارے میں
 
1- اظفر علی اور سلمیٰ حسن
اظفر علی نے پہلی شادی اپنی پسند سے ساتھی اداکارہ سلمیٰ حسن سے کی جو کچھ عرصے تک ایک آئیڈیل جوڑی تصور کی جاتی رہی البتہ ان دونوں کے فینز کو جھٹکا تب لگا جب اظفر اور سلمیٰ کی طلاق اور اظفر کی دوسری شادی نوین وقار سے ہونے کی خبر ملی۔ بلاشبہ یہ شادی بھی دونوں نے پسند سے کی تھی لیکن پھر بھی یہ کامیاب نہ ہوسکی اور کچھ عرصے بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ اظفر کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے جو ہوبہو اپنے والد کی شکل کی ہیں۔
image
 
2- صنم سعید اور فرحان حسن
زندگی گلزار ہے سے شہرت پانے والی اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے بچپن کے دوست فرحان حسن سے پسند کی شادی کی- لیکن کچھ عرصے بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور بالآخر 2018 میں دونوں میں طلاق بھی ہوگئی۔ اس شادی کے بارے میں صنم کہتی ہیں کہ وہ دوبئی میں نہیں رہنا چاہتی تھیں جبکہ ان کے شوہر مستقل طور پر دوبئی میں مقیم تھے۔
image
 
3- صنم بلوچ اور عبدﷲ فرحت
صنم بلوچ اور ان کے سابق شوہر کی عبداللہ فرحت کی شادی کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان دونوں میں اتنی جلدی طلاق ہوجائے گی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے صنم نے بتایا کہ سماء چینل میں ساتھ کام کرتے ہوئے دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور ایسا لگتا تھا جیسے وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں لیکن پھر طلاق ہوگئی- البتہ صنم آج بھی عبداللہ کی عزت کرتی ہیں اور ان کو ایک اچھا انسان کہتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: