زندگی میں موقع ملے تو نمبر 3 پر ضرور جائیں-- دنیا کے 7 پرکشش ترین ساحل جو کسی پر بھی اپنی خوبصورتی کا جادو چلا سکتے ہیں

image
 
ہماری دنیا میں ساحل سمندر ہمارے سیارے کی جغرافیائی خصوصیات میں سب سے الگ مقام رکھتے ہیں۔ یقیناً مقامی سطح پر تفریح کے لیے سمندری ساحل پہلی ترجیح ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی خوبصورتی اور حسن ہے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کو دنیا کے چند پرکشش ساحلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں واقع ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-
 
Seven Mile Beach, Cayman Islands-1
گرینڈ کیمین آئی لینڈ میں واقع یہ ساحل ایک انتہائی پرکشش ریتیلا ساحل ہے۔ آپ صبح یا شام ساحل سمندر کی پوری پٹی کے ساتھ ٹہل سکتے ہیں تاکہ زیادہ سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا خوبصورت نظارہ کرسکیں۔
image
 
Whitehaven Beach, Whitsunday Islands-2
آسٹریلیا کے وٹسنڈے جزیرے کا یہ ساحل اپنے سفید ریت اور فیروزی پانی کے ساتھ سات کلومیٹر (چار میل) تک پھیلا ہوا ہے۔ اور یہ دونوں چیزیں ہی اس ساحل کو خوبصورت بناتی ہیں- آپ یہاں کیمپنگ اور باربی کیو کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے کے لئے کشتی، جیٹسکی، سیپلین، یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنا پڑے گا کیونکہ یہاں تک پہنچنے کے لیے سڑکیں نہیں ہیں۔
image
 
Dreamland Beach, Bali-3
انڈونیشیا میں بالی ایک ایسا سیاحتی مقام جہاں زندگی میں موقع ملے تو ایک بار ضرور جانا چاہیے- یہاں کے ساحل انتہائی حسین اور پرکشش ہیں بالخصوص ڈریم لینڈ نامی یہ ساحل جو کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے- اس ساحل تھوڑا سا وقت گزرنا بھی زندگی کی بہت بڑی یاد بن سکتا ہے-
image
 
Horseshoe Bay, Bermuda-4
برمودا کا یہ حسین ساحل سورج سے محبت کرنے والوں، تیراکوں، سنورکلنگ کے شوقین اور فوٹوگرافروں کے درمیان ایک مقبول مقام ہے۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لیے تفریح ہے یہاں تک بچے اس ساحل پر محفوظ انداز میں تیراکی بھی کرسکتے ہیں-
image
 
Lucky Bay, Australia-5
لکی بے آسٹریلیا کے جنوب مغرب واقع ساحل ہے۔ یہاں کی ریت خالص سفید ہے، پانی صاف شفاف اور فیروزی رنگ کا ہے جبکہ یہ ایک پرسکون مقام ہے۔ یہ علاقہ وہیل دیکھنے، سنورکلنگ اور تیراکی کے لئے جانا جاتا ہے- اس کے علاوہ آپ ساحل سمندر پر کینگرو بھی دیکھ سکتے ہیں-
image
 
Navagio Beach, Zakynthos Island-6
اس یونانی ساحل کی خوبصورتی اس کی تصویر سے بھی واضح ہے- یہاں آپ حقیقی معنوں میں بحری جہاز کا ملبہ بھی دیکھ سکتے ہیں جو ساحل کے بیچ و بیچ موجود ہے- یہ بحری جہاز 80 کی دہائی میں ایک طوفان کے دوران اس جگہ پھنس گیا تھا-
image
 
Trunk Bay, St. John, U.S. Virgin Islands-7
یہ ایک امریکی ساحل ہے جو کہ ایک چوتھائی میل طویل ہے- اس ساحل کی مقبولیت کی وجہ یہاں کی سفید ریت اور کجھوروں کے درختوں کے علاوہ محفوظ تیراکی بھی ہے- سمندر کے اندر کی زندگی اور مرجان کو تلاش کرنے کے لئے ساحل سمندر کی لمبائی کے بیشتر حصے میں پانی کے اندر اندر سنورکلنگ کا نشان لگا ہوا ٹریل چلتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: