|
|
شوبز کے ستارے تو پورا دن ہی مصروف ہوتے ہیں۔۔۔یہی سنا
ہے ۔۔۔لیکن کچھ ستارے ایسے ہیں جن کی صبح ہی شام میں ہوتی ہے۔۔وہ پورا دن
سوتے ہیں اور پوری رات جاگتے ہیں۔۔۔اگر نا بھی جاگیں تو اٹھتے وہ دن چڑھے
ہی ہیں۔۔۔ |
|
عمیمہ ملک |
عمیمہ کو دن میں فون کرنے کی کوشش بھی مت کیجئے
گا۔۔۔کیونکہ دن میں تو وہ خوابوں کے سفر پر نکلی ہوتی ہیں۔۔آپ نے انہیں بہت
ہی کم کسی مارننگ شو میں دیکھا ہوگا۔۔۔کیونکہ عمیمہ رات بھر جاگتی ہیں اور
پھر شام میں سو کر اٹھتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اب دن کا آغاز ہو چکا
ہے۔۔۔جبکہ دنیا اپنے آدھے کام مکمل کر لیتی ہے۔۔۔ |
|
|
ندیم جعفری |
گلوکار اور کمپوزر ندیم جعفری کو نیند اتنی ہی پیاری ہے
جتنا انہیں میوزک۔۔۔وہ نیند کے معاملے میں کسی کی نہیں سنتے اور رات کو دیر
تک جاگتے ہیں اس لئے دوپہر میں تو اکثر وہ سوتے ہوئے ہی ملتے ہیں۔۔۔وہ خود
اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ صبح اٹھنا ان کے لئے مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن
نہیں۔۔۔ہاں پھر انکی انرجی کم ملے گی۔۔۔ |
|
|
ہمایوں سعید |
اداکار ہمایوں سعید کو صبح اٹھنے کی عادت صرف اسی وقت
ہوتی ہے جب انہیں مجبوراً فلم کی پروموشن کے لئے کسی شو میں جانا
پڑے۔۔۔ورنہ تو ہمایوں کی صبح دن چڑھے ہی ہوتی ہے اور وہ بہت مشکل سے اٹھ
پاتے ہیں اس لئے بہت بار جب وہ مارننگ شو میں بلائے گئے تو آدھے شو کے بعد
ہی ان کا دیدار نصیب ہوا۔۔۔ |
|