تیرہ سال سے پاگلوں کے ہسپتال میں ہوں اور کوئی مجھ سے نہیں ملتا۔۔۔فلمسٹار غزالہ کیفی کے بیٹے کس حال میں ہیں

image
 
کہتے ہیں وقت بہت سارے فیصلے کردیتا ہے۔۔۔جب انسان کسی کو درد دیتا ہے تو وہ خود بھی اس کے اثر سے بچ نہیں پاتا۔۔۔پاکستان کے مشہور و معروف بھٹی خاندان کے کیفی آج دنیا میں نہیں۔۔۔انہوں نے بہت کامیاب پنجابی اور اردو فلمیں بنائیں۔۔۔ان کی دو شادیاں ہوئیں ۔۔۔پہلی فلمسٹار غزالہ کیفی سے ۔۔۔جن سے ان کے دو بیٹے ہوئے۔۔۔عامر کیفی اور علی کیفی۔۔۔
 
محبت کی اس شادی میں دوسرا دھچکا جب لگا، جب کیفی صاحب نے فلمسٹار چکوری سے دوسری شادی کرلی اور چکوری نے اپنا فلمی کیرئیر چھوڑ کر کیفی کی محبت میں سب کچھ قربان کردیا۔۔۔لیکن یہ سب غزالہ کیفی کو بالکل برداشت نا ہوا۔۔۔
 
چکوری کے بھی دو بیٹے پیدا ہوئے اور غزالہ کیفی اس بات سے شدید نالاں تھیں کہ چکوری اور ان کے بچے بھی جائیداد میں شامل نا ہو جائیں۔۔۔ایک دور ایسا آیا کہ غزالہ نے کیفی صاحب کو مجبور کردیا کہ وہ چکوری کو چھوڑ دیں۔۔۔چکوری کے نا چاہتے ہوئے بھی کیفی صاحب نے انہیں طلاق دے دی۔۔۔
 
image
 
نا تو کیرئیر رہا تھا اور نا ہی وہ پیسہ اور شہرت۔۔۔چکوری نے بہت مشکلات کے ساتھ دو بچوں کی پرورش کی۔۔۔جب کیفی صاحب کا انتقال ہوا تو غزالہ نے چکوری اور اس کے بچوں کو نہیں آنے دیا۔۔۔۔لیکن چکوری کے بیٹوں نے جنازے کے راستے میں کھڑے ہوکر باپ کا چہرہ دیکھا اور انہیں کندھا دیا۔۔۔کچھ سال بعد چکوری بھی دنیا سے چلی گئیں لیکن مرتے دم تک کیفی صاحب کو برا نا کہا۔۔۔۔
 
قسمت کی کرنی دیکھئے کہ غزالہ کے چھوٹے اور لاڈلے بیٹے علی کیفی کو ذہنی بیماری نے ّآگھیرا۔۔۔وہ شدید ذہنی تکلیف میں تھے۔۔۔یہ سب کیفی صاحب کی زندگی میں ہی شروع ہوگیا تھا لیکن پھر ان کے انتقال کے بعد شدت مزید بڑھ گئی۔۔۔
 
image
 
تیرہ سال سے کیفی صاحب کا چھوٹا بیٹا علی کیفی لاہور کے ذہنی امراض کے ہسپتال فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج ہے۔۔۔لیکن نا تو کوئی اس سے ملنے آتا ہے اور نا ہی کوئی اسے لے کر جانا چاہتا ہے ۔۔۔انڈسٹری میں ان کے کئی کزنز اور خود سوتیلے بھائی موجود ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔۔۔وسیم عباس اور ان کے صاحبزادے، آغا علی سب ہی ان کے قریبی رشتے ہیں لیکن علی کیفی کسی درد کی سزا کاٹ رہے ہیں جیسے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: