|
|
پڑھائی بچوں کو آگے ضرور لے جاتی ہے لیکن کھیل اور
والدین کا پیار انہیں کامیاب بناتی ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی اس راز سے بخوبی
واقف ہیں اور ان کا اکثر وقت اپنے بچوں کے ساتھ کوئی نا کوئی تفریح کرتے
ہوئے گزرتا ہے۔۔۔بہت سارے ایسے ستارے ہیں جو اپنے بچوں کو ایسے ہی وقت دیتے
ہیں جیسے خود اپنی ذات کو۔۔۔اور بہت احتیاط سے کوئی بھی بات بچوں کے سامنے
کہتے یا کرتے ہیں۔۔۔ |
|
آئزہ خان |
آئزہ خان کو انڈسٹری میں بہترین اداکارہ چاہے دنیا مانے
لیکن وہ ایک بہترین ماں بھی ہیں جو ان کے بچے ہی نہیں بلکہ خود دانش تیمور
بھی مانتے ہیں۔۔۔کسی ڈرائیور یا نوکر پر بچوں کو نہیں چھوڑا بلکہ ان کے
چھوٹے چھوٹے کام بھی خود ہی کرتی ہیں۔۔۔مزیدار گیمز کھیلتی ہیں اور پورا دن
ان سے ایک ایسا تعلق بنا کر رکھتی ہیں کہ بچوں کو ان کے علاوہ کچھ نہیں
سوجھتا۔۔۔ایک انٹرویو میں آئزہ نے کہا کہ میں وہ کام کرتی ہیں نہیں جسے
دیکھ کر کل میرے بچے شرمندہ ہوں۔۔۔اور آنے والا دور سب کچھ کیمرہ میں محفوظ
کرتا ہے تو میں اپنے بچوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔۔۔ |
|
|
ثروت گیلانی |
ثروت گیلانی نے اپنے دونوں بیٹوں کو حد سے زیادہ گیمز
اور ایکٹیویوٹیز سے ہوشیار بنایا ہے۔۔۔ان کے بچے موبائل اور ڈیجیٹل گیمز
کھیلنے کے بجائے آرٹ کو اپنا دوست مانتے ہیں۔۔۔ثروت کا کہنا ہے کہ ہم ہر دن
باقاعدہ کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں اور کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔ثروت کے
دونوں بیٹے بہت اچھی تربیت پا رہے ہیں اور دونوں ماں باپ ان بچوں کے ساتھ
صرف پڑھائی نہیں بلکہ مستی کے سیشنز لازمی رکھتے ہیں۔۔۔ |
|
|
احسن خان |
احسن خان کی اپنے بچوں کے ساتھ کمال کی دوستی ہے۔۔۔۔وہ
اتنا مصروف ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے اور ان کے
ساتھ وقت گزارنے کے لئے کبھی انکار نہیں کرتے۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ بچے
کوالٹی ٹائم مانگتے ہیں اور اگر ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے باقی کام کا سوچا
تو یہ بے ایمانی ہوگی۔۔۔وہ جب بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو پھر دنیا کا ہر کام
سائیڈ پر چلا جاتا ہے۔۔۔۔ |
|