چائے چلے گی یا کافی؟۔۔۔ 6 شوبز ستارے جنہیں اپنی من پسند چائے پینے کی شدید عادت ہے

image
 
چائے کسی نشے سے کم نہیں۔۔۔بہت سارے لوگ تو ایسے ہیں جو چائے کے بغیر اپنے دن کا آغاز کر ہی نہیں سکتے۔۔۔یوں تو کافی پینے والوں نے بھی شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمالئے ہیں لیکن چائے کے شوقین سے ابھی کوئی جیت نہیں پایا۔۔
 
ساحر لودھی
مارننگ شو کے میزبان اور اداکار ساحر لودھی کو چائے کا شدید ترین شوق ہے۔۔۔یوں تو وہ اپنے وزن کی وجہ سے بلیک کافی پینے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن چائے ان کے لئے کسی نشے سے کم نہیں۔۔۔خاص طور پر خوب پکی ہوئی ڈھابے جیسی چائے۔۔۔وہ خود بھی اکثر کچن میں ایسی چائے بناتے ہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی پلاتے ہیں۔۔۔
image
 
جویریہ سعود
جویریہ سعود کی دن بھر کی تھکن مٹ سکتی ہے اگر ان کے سامنے آجائے ایک کپ چائے۔۔۔چائے بنی ہو بہترین اور اسٹرانگ۔۔۔انہیں کافی سے بہتر لگتی ہے چائے اور وہ اسے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شامل رکھتی ہیں۔۔۔
image
 
ماہرہ خان
ماہرہ خان کو ویسے تو گرین ٹی پسند ہے لیکن کبھی کبھی چائے کی طلب ہو جاتی ہے اور پھر انہیں کچھ اچھا نہیں لگتا سوائے ایک کپ چائے کے۔۔۔اس لئے ان کے کچن میں بہترین چائے کا سامان لازمی ملے گا
image
 
مایا علی
مایا علی شروع سے ہی چائے پینے کی شوقین تھیں اور پھر کام کے دوران یہ شوق عادت بن گیا۔۔۔اب انہوں نے کافی کو پینا شروع کردیا ہے لیکن چائے کی عادت اتنی آسانی سے کہاں جاتی ہے۔۔۔
image
 
سجل علی
سجل کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ چائے کی اتنی دیوانی ہوں گی لیکن سچ تو یہ ہے کہ ایک کپ چائے ان کے لئے بھی بہت ضروری ہے ۔۔۔خاص طور پر صبح کی پہلی چائے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: