احوال پاکستان

دنیا کے نزدیک پاکستان بحرانوں کا شکار ہے ،یہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے ،پاکستان کی عوام قابل رحم ہے کیونکہ یہ مشکلات کا شکار ہے اور پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کو جتنی زیادہ خوشیاں ،مسرتیں اور سکھ نصیب ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے دنیا سوچ بھی نہیں سکتی ۔کیونکہ پاکستان کی عوام کا ہر دن عید کا دن اور ہر رات ،شب برات ہوتی ہے مطلب یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو ہر وقت خوشیوں کو مواقع میسر آتے رہتے ہیں آپ میں سے اکثر سوچ رہا ہوں گے کہ ایسی کونسی مسرتیں ہیں جو پاکستانی عوام کو حاصل ہیں آپ زیادہ حیران نہ ہوں میں آپ کو اپنی ان خوشیوں کے بارے اور مسرتوں کے ان لمحات کے بارے بتانے لگا ہوں کہ جب ہم پاکستان کی عوام خوش ہوتے ہیں اور پھولے نہیں سماتے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بحران ہے جب بجلی جاتی ہے اور کافی انتظار کے بعد جب لائٹ آتی ہے تو ہم خوشی سے پھولے نہیں سماتے اور مسرت سے یاہو کا نعرہ بلند کرتے ہیں لیکن جلد ہی پھر بجلی چلی جاتی ہے اور دوبارہ خوشی کا (بجلی آنے کا) انتظار شروع ہوجاتا ہے یہ خوشی کے لمحات پاکستان میں رہنے والوں کو دن میں بار بار ملتے رہتے ہیں لیکن تھوڑے وقت کے لئے ،شاید اسی لیے کہا تھا۔
خوشی کے لمحے مختصر ہوتے ہیں کیوں
پنکھا ہی چلایاتھا کہ لائٹ چلی گئی

پاکستان کی عوام کو ایسی کئی قسم کی خوشیاں اور مسرتیں حاصل ہوتی رہتی ہیں جیسے پٹرولیم کی قیمتیں جب 10روپے لٹر کے حساب سے بڑھ جاتی ہیں تو عوام انتظار کرتے ہیں کہ کب قیمتیں کم ہوں گی توانہیں مسرتیں ملیں گی اور وہ خوشیاں منائیں گے آخر حکمران بھی عوام کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے وہ پٹرولیم کی قیمتوں میں 2روپے کی کمی کر کے عوام کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتے ہیں اسی طرح کئی قسم کے خوشیاں پاکستانی عوام کی قسمت میں ہیں جیسے پٹرول ،سی۔این۔جی ،آٹا اور چینی کی قلت کے موقع پر جب قطار میں لگنے کے بعد انسان یہ چیزیں حاصل کرتا ہے تو اس کی خوشی کو یہ قلم بیان کرنے سے قاصر ہے میرے ملک کی عوام کافی خوش قسمت واقع ہوئے ہیں جو انہیں پاکستان جیسا ملک ملا ہے کچھ لوگ پاکستان کو چاند کی تشبیہ دیتے ہیں پہلے تو میں سمجھتا تھا کہ ایسا پاکستان کی خوبصورتی کی وجہ سے ہے لیکن جب غور کیا تو پتا چلا کہ پاکستان اور چاند میں چنداور قدریں مشترک ہیں کہ جیسے یہ دونوں خوبصورت ہیں اور دونوں میں بجلی اور پانی بھی نہیں ہے اللہ تعالیٰ ہمارے چاند (پاکستان )کو سدا سلامت رکھے ،کچھ عرصہ قبل احوال پاکستان کے نام سے میں نے اک نظم لکھنے کی کوشش کی تھی جو آپ کی نذر کرتا ہوں
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
پورے ملک میں لوڈشیڈنگ عام ہوتی ہے
فرد واحد کرتا ہے یہاں قوم کے فیصلے
جمہوریت کے لبادے میں’ آمریت‘ عام ہوتی ہے
ٹریفک والے قومی خزانے سے بھرتے ہیں جیب
پورے ملک میں ٹریفک پھر بھی جام ہوتی ہے
پورا دن گرمی سے بچے بلکتے رہتے ہیں
ساری رات معصوموں کی نیند حرام ہوتی ہے
جھونپڑی والوں کے احوال حکمران کیا جانیں
ان کی زندگی تو اے۔سی کمروں میں رام ہوتی ہے
یہاں مہنگائی نے کمر توڑ دی غریب عوام کی
سانس لینا بھی یہاںمہنگے ”دام“ہوتی ہے
مشکلات سے آکر تنگ بھاگ نکل ماجد
مجھ پر نازل اب روز مصائب و آلام ہوتی ہے
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 201901 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.