کئی بار محبت کرچکا ہوں لیکن اب اس کے لیے وقت ہی نہیں --- مقبول ترین پاکستانی فنکاروں کی زندگی میں محبت کے لیے کتنی جگہ ہے؟

image
 
بے شک محبت ایک لازوال جذبہ ہے جولوگوں کی زندگیاں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اگر فلمی ستاروں کی بات کی جائے تو محبت کے معاملے میں کچھ بہت خوش نصیب رہے انھیں ان کے خیالوں کے عین مطابق شخص بھی ملا اور پھر اس کا ساتھ بھی نصیب ہوا لیکن جس طرح اکثر لوگوں کو محبت میں ناکامی ہوتی ہے اسی طرح شوبز کی دنیا میں بھی سب کا تجربہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ آئیے جانتے ہیں ہمارے پسندیدہ ستارے محبت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہی
 
1- “میرے پاس محبت کے لئے وقت نہیں“ بلال عباس
ایک انٹرویو کے دوران بلال عباس نے بتایا کہ وہ کئی بار محبت کرچکے ہیں البتہ اب ان پاس محبت کے لئے وقت نہیں ہے وہ صرف اپنے کام میں مصروف رہنا چاہتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کام کے ساتھ کسی سے محبت کرنا ممکن نہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ اس کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ وہ اس وقت صرف اپنے کام کے حوالے سے پرجوش ہیں اور کسی چیز پر توجہ دینا ہی نہیں چاہتے۔
image
 
2- “محبت کسی کو حوصلہ دینے کا نام ہے“ حرا مانی
حرا مانی سمجھتی ہیں کہ محبت کسی کو حوصلہ اور سہارا دینے کا نام ہے وہ اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں مانی جیسا شوہر ملا جو ان کے لئے بہترین جیون ساتھی ہیں۔
image
 
3- عمران عباس
عمران عباس زیادہ تر رومینٹک ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں البتہ حقیقی زندگی میں ان کا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔ عمران سمجھتے ہیں کہ کسی سے محبت کرنا اور اس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنا دونوں الگ چیزیں ہیں۔ انھیں کم عمری میں کسی سے محبت ہوگئی جو ادھوری رہ گئی اس کے بعد عمرا کا خیال ہے کہ انھیں دوبارہ کسی سے محبت نہیں ہوسکتی۔
image
 
4- ماہرہ خان
ماہرہ خان کی شادی کم عمری میں ہی ہوگئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد ان کے دل کے ساتھ ساتھ ان کی شادی بھی ٹوٹ گئی البتہ ماہرہ خان دوبارہ کسی سے محبت کرنے لگی ہیں۔ ماہرہ کہتی ہیں کہ محبت ہوجائے تو اسے شادی کرکے ایک خوبصورت رشتے میں ضرور تبدیل کرلینا چاہیے وہ بھی دوبارہ شادی کریں گی مگر کچھ عرصے بعد
image
 
5- مہوش حیات
مہوش حیات زپنی زندگی میں “مسٹر رائٹ“ کا انتظار کررہی ہیں۔ انھوں نے چونکہ کم عمری میں ہی اپنی شناخت بنائی اس لئے ان کے پاس کسی دوسرے کام کے لئے وقت نہیں تھا اور وہ یہ بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان سے چاہت کے دعوے کرنے والے لوگ ان سے حقیقی محبت کرتے ہیں یا پھر صرف شہرت کی وجہ سے انھیں اپنانا چاہتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: