کیا عائزہ خان نے واقعی وائٹننگ انجکشن لگوائے ہیں-- دس سال میں معروف اداکارہ کہاں سے کہاں پہنچ گئیں؟

image
 
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں دیکھا گیا ہے کہ جو بھی اداکار کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتا ہے اس کے رنگ ڈھنگ ہی بدل جاتے ہیں- ایسا ہی فرق معروف اداکارہ عائزہ خان میں بھی محسوس کیا جارہا ہے جنہوں نے 10 سال قبل جب انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو اس وہ ایک عام سی شکل و صورت والی لڑکی معلوم ہوتی تھیں-
 
تاہم آج اگر ان کا موازنہ ان کی پرانی تصاویر یا کیریر کی شروعات کی تصاویر سے کیا جائے تو مداح حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے- ان دس سالوں کے دوران عائزہ خان کے نہ صرف رنگ روپ میں تبدیلی دیکھی گئی ہے بلکہ ان کے لباس کا انتخاب اور چلنے پھرنے اور بات کرنے کا انداز بھی بدل گیا ہے-
 
image
 
شوبز انڈسٹری کے اکثر اداکاروں کو اپنے چہرے میں کشش لانے کے لیے مختلف قسم کی سرجری یا وائٹننگ انجکشن کا سہارا لیتے دیکھا گیا ہے- تاہم عائزہ خان کے رنگ و روپ میں نظر آنے والی تبدیلی کے حوالے سے جب ان سے ایسے کسی ٹریٹمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا انہوں نے جواب میں ہمیشہ انکار کیا-
 
اپنے ایک انٹرویو میں باقاعدہ اس سوال کے جواب میں یہ تک کہنا تھا کہ میں نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت میک اپ آرٹسٹ میرے چہرے پر غلط شیڈ کا استعمال کرتے تھے جس سے میرا حقیقی رنگ دب جاتا تھا اور اس کی جگہ سانولا رنگ ظاہر ہونے لگتا تھا-
 
image
 
ایسے وقت میں جب اکثر فنکار پرکشش اور خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجری کرتے دکھائی دیتے ہیں عائزہ خان ان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرسکتی ہیں جو بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے خود کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں-
 
عائزہ خان کے اس وقت اور اب کے ڈریسنگ اسٹائل کے مابین موازنہ کیا جائے تو ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ عائزہ خان اب پہننے کے لئے بہت سوچ سمجھ انتخاب کرتی ہیں۔ جو پسند بھی کیا جاتا ہے اور وہ ہر لباس میں پراعتماد نظر آتی ہیں۔
 
image
 
یہاں تک کہ عائزہ اس وقت دو بچوں کی ماں بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی فٹنس اور صحت کا پورا خیال رکھتی ہیں- پہلے بچے کی پیدائش کے بعد عائزہ خان کا وزن دیگر عورتوں کی مانند کچھ بڑھ گیا تھا تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ پہلے کی طرح اسمارٹ نظر آنے لگیں- جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وزن میں کسی صورت اضافہ نہ ہو پائے-
 
گزرتے وقت کے ساتھ تبدیلی صرف عائزہ خان کے اسٹائل میں ہی نہیں بلکہ ان کی اداکاری میں بھی نکھار پیدا ہوا ہے اور ان دس سالوں کے دوران انہوں نے متعدد سپر ڈرامے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو دیے جس کی حالیہ میرے پاس تم ہو ہے-
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: