محبت راس نہیں۔۔۔ 3 شوبز ستارے جن کی محبت ہمیشہ بیچ راستے میں ہی ختم ہوجاتی ہے

image
 
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس کو پہچاننا مشکل ہے اور اگر پہچان بھی جائیں تو اس کو نبھانا یا اس کا راس آنا ایک الگ مرحلہ ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے بارہا محبت کی اور پھر اس محبت کا پوری دنیا میں اعلان بھی کیا لیکن افسوس کے ان کی محبت پایہ تکمیل تک نا پہنچ پائی اور ہمیشہ ادھوری ہی رہ گئی
 
صبا قمر
صبا قمر حسین ہیں، ذہین ہیں، بہترین ہیں لیکن افسوس کے محبت کے معاملات میں کامیاب نہیں۔۔۔ان کی زندگی میں محبت ہمیشہ ادھوری کہانی لاتی ہے۔۔۔انڈسٹری میں بھی جب انہیں چاہت ہوئی تو اس کو آگے بڑھنے میں شدید مشکل ہوئی۔۔۔انہوں نے اس بات کا ایک بار اقرار بھی کیا کہ ان کی محبت ناکام اس لئے ہوتی ہے کہ شاید وہ غلط لوگوں کو دل دے بیٹھتی ہیں۔۔۔اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔۔۔عظیم نامی شخص سے صرف فون اور انٹرنیٹ کے سہارے انہوں نے دل ہار دیا۔۔۔منگنی کر بھی لی اور سب کو بتا بھی دیا۔۔۔لیکن افسوس کہ یہ کہانی انہیں خود ہی ختم کرنی پڑی کیونکہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔۔۔انڈسٹری میں سب نے ہی ان کے اس فیصلہ پر ان کا ساتھ دیا۔۔۔
image
 
زارا شیخ
زارا شیخ ایک دور میں لالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے تھیں اور بہت جلدی اسکرین پر چھا گئی تھیں۔۔۔لگتا تو یہی تھا کہ زندگی میں سب کچھ بہت آسانی سے مل جائے گا لیکن ایسا نہیں تھا۔۔۔زارا کو محبت میں ملی شدید ناکامی۔۔۔میکال ذوالفقار کے ساتھ ان کی کہانی نے بہت طول پکڑا لیکن یہ کہانی اپنے اختتام کو نا پہنچ پائی اور پھر میکال نے کہیں اور شادی کرلی۔۔۔اس محبت میں آج تک پھر کسی کا نام نا آیا اور زارا شیخ ابھی تک شادی کے بندھن سے آزاد ہی ہیں۔۔۔
image
 
ریشم
اداکارہ ریشم کی زندگی میں محبت کئی بار آئی لیکن وہ محبت انہیں کبھی راس نہیں آئی۔۔۔انہوں نے ایک دور میں فیشن ڈیزائنر خاور بھٹی سے شادی کا بھی سوچا ۔۔۔کیونکہ پیسہ بہت تھا لیکن وہ محبت بھی کام نا آئی اور ریشم کی زندگی میں شادی کی کوئی کہانی نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: