عمر میں بالکل ایک جتنے ہیں لیکن لگتے چھوٹے ہیں۔۔۔۔ شوبز کے ایسے اداکار جو اپنے ہم عمروں کے سامنے بھی چھوٹے لگتے ہیں

image
 
شوبز کے لوگ اپنی صحت اور فٹنیس کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ ان کے چہروں سے عمر کا اندازہ کرنا کافی مشکل کام ہے۔اس کے علاوہ کچھ سیلیبریٹیز قدرتی طور پر زیادہ معصوم چہرے والے ہوتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی اداکار اور اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کی پیدائش کا سال تو ایک ہی ہے لیکن لگتے وہ اپنے ہم عمر سے کہیں چھوٹے ہیں
 
1- نور ظفر خان اور احد رضا میر
احد رضا میر  آصف رضا میر کے صاحبزادے ہونے کے علاوہ خود بھی مشہور اداکار بن چکے ہیں 29 ستمبر 1993 کو پیدا ہوئے اس حساب سے ان کی عمر 28 سال بنتی ہے۔ دوسری طرف نور خان ہیں جو 8 ١گست 1993 کی پیدائش ہیں۔ احد رضا میر اور نور ظفر خان کی عمروں میں اگرچہ فرق نہ ہونے کے برابر ہے لیکن نور اپنے چہرے کی معصومیت کی وجہ سے بہت کم عمر نظر آتی ہیں۔
image
 
2- سنیتا مارشل اور فواد خان
ابرارالحق کے گانے “پریتو“ سے مشہور ہونے والی ماڈل سنیتا مارشل سے کون واقف نہیں۔ سنیتا مارشل 9 اپریل 1981 کو پیدا ہوئیں اور اس حساب سے ان کی عمر 40 سال بنتی ہے۔ ایک اور مشہور اداکار فواد خان ہیں جو 29 نومبر1981 کو پیدا ہوئے اور 39 سال کے ہیں۔ ان دونوں کی عمر میں چند ماہ کا ہی فرق ہے لیکن سنیتا مارشل اب مرکزی ہیروئین کا کردار نہیں کرتیں جبکہ فواد خان آج بھی ہیرو کے طور پر ڈراموں میں اداکاری کرتے ہیں۔
image
 
3- سجل علی اور کبریٰ خان
سجل علی جنوری 18 جنوری 1993 کو پیدا ہوئیں اور 28 برس کی ہیں اور کبریٰ خان 16 جون 1993 کی پیدائش ہیں۔ اگرچہ سجل علی، کبریٰ سے کچھ ماہ بڑی ہیں لیکن اپنی معصومیت بھرے چہرے کی وجہ سے شادی شدہ ہونے کے باوجود چھوٹی بچی ہی لگتی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: