|
|
پاکستانی ستاروں کی شادیوں کی دھوم ایک دن نہیں بلکہ ایک
سال تک رہتی ہے ۔۔۔لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ایسی کئی شادیاں ہوئیں جن کی خبر
نے سب کو حیران تو کیا لیکن رخصتی کا منظر دیکھنے کو نہیں ملا۔۔۔۔رخصتی
ہوئی ضرور لیکن اس کی تصاویر۔۔۔اور اس کا انداز منظر عام پر نہیں آیا- |
|
ثنا جاوید |
ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی کی کہانی تو سب کے
سامنے آئی۔۔لوگوں نے اسے پسند بھی کیا اور ثنا کا یہ انداز بھی سب کو اچھا
لگا جب انہوں نے عمیر کو یہ کہ اپنی منگنی میں آپ تیار ہی نہیں تھے تو
تصویر نہیں لگا سکتے۔۔۔ثنا اور عمیر کی جوڑی لوگوں کے لئے اس لئے حیران کن
ہے کہ یہ پہلے اس بات سے انکار کرتے رہے کہ ایسا کچھ ہے اور پھر انہوں نے
باقاعدہ شادی کرلی۔۔۔لیکن اس شادی کے بعد رخصتی کی کوئی تصویر نہیں آئی
سامنے۔۔۔حد تو یہ ہے کہ ان کے گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی سامنے آئیں لیکن
یہ ارمان کہ دلہن بنی ثنا جس طرح ڈنک ڈرامہ میں اپنے گھر سے رخصت ہوتی ہیں،
اسی طرح اصلی زندگی میں بھی دکھاتیں ۔۔۔ادھورا ہی رہ گیا۔۔۔ |
|
|
ارمینہ رانا خان |
ارمینہ رانا خان نے دو سال پہلے اپنے منگیتر سے دنیا کو
ملوایا جن کا نام تھا فیصل خان۔۔۔پھر اس کے بعد وہ خود بھی باہر چلی گئیں
اور آنا جانا لگا رہا۔۔۔پھر کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اعلان کیا کہ میری شادی
ہوگئی ہے فیصل سے۔۔۔لیکن یہ شادی کب ہوئی، کیسے ہوئی۔۔۔اس کی کوئی تصاویر
سامنے نہیں آئیں۔۔ابھی تک ان کے فینز کسی فارمل ایونٹ کا انتظار ہی کر رہے
ہیں۔۔۔کیونکہ جو اداکاری میں ہوجاتی ہے جذباتی انہیں ان کی رخصتی پر جذباتی
دیکھنے کو سب ہی بے قرار ہیں۔۔۔ |
|
|
نور بخاری |
اداکارہ نور بخاری کی زندگی سے ولی حامد گئے تو دنیا کو
پتہ چلا۔۔۔پھر نور اور ان کی بیٹی نے میڈیا سے بالکل کنارہ کر لیا۔۔۔نور نے
خود کو دین سے قریب کرلیا اور اسکارف بھی پہننے لگیں۔۔لیکن پھر اچانک یہ
سننے میں آیا کہ نور بخاری کے گھر خوشی آنے والی ہے۔۔۔اس درمیان کی کہانی
جو سامنے آئی وہ تھی کہ نور نے اپنی پہلی بیٹی کے باپ عون چوہدری سے دوبارہ
رجوع کر لیا ہے۔۔۔اور یہ دوسری بیٹی بھی عون کی ہی ہے۔۔۔لیکن اس سارے قصے
میں نور کی رخصتی اور شادی کی تصاویر سامنے نا آئیں جس کا سب کو ہی انتظار
رہا۔۔۔ |
|