پیام رمضان

گزشتہ شام فیصل تھک ہار کر گھر واپس آیا تو کچھ دیر آرام کی غرض سے آنکھیں بند کر کے صوفے سے ٹیک لگا لی, فیصل من میں باتیں کرتے ہوۓ سوچ رہا تھا کہ زندگی کتنی عجیب ہے, خواہشات کا سفر کتنا طویل ہے,
انسان اپنے مقام سے گر کر اپنے ہی خالق کی نافرمانی پر کمربستہ ہے,انسان ہی انسان کا دشمن ہے, وہ سوچ رہا تھا کہ کتنا بے خبر ہے انسان جو غور ہی نہیں کرتا !
جبکہ اللہ کریم قران پاک میں فرماتا ہے۔
کہ اے انسان غور و فکر کر "
لیکن انسان خود غرضی کے سفر میں ہی ہے,
وہ غور ہی نہیں کرتا کہ,چھوٹی سڑک جب بڑی سڑک سے ملتی ہے تو ہائی وے وجود آتا ہے۔ چھوٹی سڑک اپنا مقام کھو دیتی ہے, نہر جب دریا سے ملتی ہے تو اپنا وجود کھو دیتی ہے, دریا سمندر سے ملتا ہے تو اپنا مقام کھو دیتا ہے, اور انسان ہے کہ خالق کائنات کے قانون کے خلاف سفر کرتا ہے ۔۔
ابھی دل سے یہ باتیں جاری تھی کہ فیصل کی امی جان نے آواز دی
" پتر رمضان آ رہا ہے, نیکی کا سمندر بہنےوالا ہے۔ تیاری کر لو۔"گھر میں راشن وغیرہ لے آؤ,
فیصل نے فوراً سے پہلے آنکھیں کھول دی, اور شکر ادا کیا کہ مجھے اپنے من کے الجھاؤ کا جواب مل گیا,
فیصل سمجھ گیا کہ جب زندگی کھٹن ہے, خواہشوں کا سلسلہ لامحدود ہے۔اور ہونا وہی ہے جو اللہ کی مرضی ہے۔ ہونا وہی ہے جو روز ازل لکھا جاچکا ہے۔
کہانی کے کردار اور انجام طے شدہ ہیں ہم نے تو بس اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اور چلے جانا ہے۔ تو کیوں نا خواہشات کے دریا کو کو رمضان کے سمندر میں ضم کر کے داورمحشر کے حضور اپنا مقام و کردار کسی حد تک بہتر کرنے کی سعی کی جائے۔
فیصل بھاگا اور ماں کی گود میں سر رکھا اور ایک سوال کیا کہ !
"ماں اللہ کریم انسان کی مغفرت کے لیے یہ رمضان لایا ہے اور ہم غافل ہیں,
"ماں نے فیصل کے بالوں میں انگلی پھرتے ہوۓ کہا کہ پتر انسان غافل ہے لیکن اللہ اپنی مخلوق سے غافل نہیں,
پتر اللہ کریم اپنی مخلوق سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ
پیار کرتا ہے تبھی تو رمضان مخلوق کے لیے رحمت, مغفرت اور بخشش کا مہینہ ہے, تاکہ گناہ گار اپنی توبہ کی التجا کریں, ندامت کے آنسو بہائیں, اور اللہ کے سامنے جھک جائیں,
چنانچہ پتر وقت آ رہا ہے رمضان کی صورت میں۔۔۔,تہہ دل سےتوبہ کر لیں, لوٹ آئیں اپنے رب کائنات کی طرف, فنا کر دیں اپنےنفس کو, مٹا دیں اپنی ہستی کو ۔۔۔۔دنیا کی طلب کو۔۔۔ اور آخرت کی فکر میں لگ جائیں تاکہ اللہ کریم کی رضا حاصل ہو, کیونکہ روزہ اللہ کے لیے ہے اور اس کا اجر بھی اللہ ہی دے گا,
اس لیے پتر ہم سب مسلمانوں کو رمضان میں خاص اہتمام کے ساتھ عبادت الہی میں مشغول ہونا چاہیے پتہ پتر اگلہ سال ہماری زندگی میں دوبارہ آۓ یا نہ آۓ,
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 454915 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More