|
|
رمضان المبارک کے آتے ہی جہاں روزہ رکھنے کی ایک خوشی
اور تسکین ہوتی ہے وہیں افطار کے وقت دسترخوان سجنے کا بھی ایک الگ ہی مزہ
ہوتا ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی اپنے دسترخوان کی رونقیں کم نہیں ہونے دیتے۔۔۔اور
پہلے دن کی افطار کا تو الگ ہی رنگ ہوتا ہے۔۔۔ |
|
شائستہ لودھی |
شائستہ لودھی اس بار بھی جیتو پاکستان کے سیٹ پر افطار
سے پہلے ہی موجود ہوں گی او ان کی افطار تو اے آر وائی میں ہی ہوگی۔۔۔لیکن
ان کے بچے اپنی دادی کے گھر افطار پر جائیں گے اور گھر سے فروٹ چاٹ اور چکن
اور آلو کے کٹلیٹس لے کر پہنچیں گے۔۔۔باقی پکوڑے، سموسے اور دیگر لوازمات
وہیں پر موجود ہوں گے۔۔۔ڈاکٹر شائستہ لودھی کی افطار زیادہ تر چینلز میں ہی
ہوگی۔۔۔ |
|
|
فیصل قریشی |
فیصل قریشی کے گھر افطار میں شربت کے مختلف رنگوں کا
ہونا لازمی ہے۔۔۔انہیں بہت زیادہ پکوڑے سموسے افطار میں اس لئے نہیں رکھنے
اس بار کیونکہ ڈائٹ کا معاملہ ہے اور اتنی مشکل سے کم کیا گیا وزن کہیں
دوبارہ ہی نا بڑھ جائے۔۔۔ان کی بیگم نے بھی اپنے منہ پر تالا لگایا تب کہیں
جا کر وزن گرایا اس لئے اس بار تو ساری افطار ڈائٹ کے حساب سے ہی ہوگی۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ نے اپنا وزن کم کرکے پہلے بھی لوگوں کو حیران
کیا تھا۔۔۔اپنے اسی جذبے کو لے کر وہ اس افطار کو بھی ساتھ لے کر چلیں
گی۔۔۔وہ ایک بہترین ڈائٹ چارٹ فالو کریں گی اور اس کے مطابق کھائیں گی سب
کچھ لیکن کم تیل اور کم مقدار میں۔۔۔پکوڑے دو سے تین عدد، کوئی بھی ایک پھل
لیکن فروٹ چاٹ نہیں، چنے کا پیالہ اپنی مرضی کی سبزی اور مصالحے ڈال کر۔۔۔ |
|