ان کے جانے کے بعد یہ میرا پہلا رمضان ہے۔۔۔شوبز کے 3 ستاروں کے بچھڑنے کے بعد پہلا رمضان

image
 
کہتے ہیں کسی کے جانے سے دنیا نہیں رکتی۔۔۔لیکن جس گھر سے کوئی جاتا ہے وہاں دل میں خوشی کا دھڑکنا ضرور بند ہوجاتا ہے۔۔۔جب بھی کوئی ایسا موقع آتا ہے جہاں سب گھر والے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ یادوں کا تانا بانا بنتے تھے وہاں اب سوائے تنہائی اور غم کے کچھ نہیں۔۔۔رمضان المبارک کا یہ مہینہ گھر میں سب کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔۔۔سحر و اافطار کی باتیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔۔۔لیکن جب کوئی چلا جاتا ہے تو وہ یادیں اور شدت سے تکلیف دیتی ہیں۔۔۔شوبز میں بھی اس بار کئی لوگون کے جانے کے بعد یہ پہلا رمضان ہے۔۔۔
 
فہمیدہ نسرین ( ندا یاسر کی والدہ)
پاکستان ٹیلی ویژن کی پروڈیوسر رہیں اور وہ ایک بہت مضبوط خاتون تھیں۔۔ان کے شوہر کاظم پاشا اور وہ پی ٹی وی میں اپنے بچوں کو ساتھ لے جاتے اور دن رات کام کرتے۔۔۔وہ ندا یاسر کی والدہ تھیں۔۔۔فروری کے آغاز میں ان کا انتقال ہوا اور دو ماہ ہوئے ہیں رمضان سے پہلے ان کو گئے۔۔۔ان کے جانے کے بعد یہ پہلا رمضان ہے اور ندا یاسر کے چہرے پر جو بھی مسکراہٹ ہے اس کے پیچھے ایک گہرا درد ہے جو بیان نہیں کیا جاسکتا۔۔۔
image
 
نیلو (شان کی والدہ)
بچہ چاہے کتنا بھی بڑا ہوجائے لیکن ماں کی گود ، ماں کی آواز اس کے لئے کسی ایسے کھلونے سے کم نہیں ہوتی جو اس کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور جسے وہ ہمیشہ سنبھال کر رکھتا ہے۔۔۔شان کی والدہ نیلو جو کہ خود فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام رہیں دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں اور ان کے جانے کے بعد بھی یہ پہلا رمضان ہے۔۔۔شان کو تو لگتا ہے کہ ان کے گھر میں نا تو اب کوئی مزہ ہے اور نا ہی وہ خوشی۔۔۔امی کے ساتھ کیا جانے والا سحر و افطار انہیں کبھی نہیں بھولتا۔۔۔
image
 
طارق عزیز
پاکستان کا بہت بڑا نام جنہوں نے نیوز اینکرنگ، میزبانی، سیاست، اداکاری ہر میدان میں خود کو بہترین انداز میں نبھایا اور پھر اس دنیا سے خاموشی سے چلے گئے۔۔۔ان کی کوئی اولاد تو نہیں تھی لیکن ان کی بیگم اور ان کے باقی گھر والوں کے لئے انہیں بھولنا ایک بہت بڑا مرحلہ ہے۔۔۔اب ان کے جانے کے بعد یہ پہلا رمضان ہے تو گھر والوں کے لئے اس اہم مہینے میں یادوں کے ایک طوفان سے لڑنا ہوگا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: