کیا ندا یاسر بھی اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے شائستہ لودھی کے کلینک گئی تھیں؟ اس ملاقات میں کیا راز چھپا ہے؟ جانیں

image
 
 جب بھی شوبز سے تعلق رکھنے والی کویی شخصیت شائستہ لودھی کی کلینک کا رخ کرتی ہے لوگ یہی سمجھتے میں کہ ان کا مقصد پلاسٹک سرجری یا اپنے حسن میں اضافہ کرنا ہوگا مگر ندا یاسر جب ڈاکٹر شائستہ کے میڈیکل سینٹر گئیں تو ان کا مقصد عوام کو شائستہ لودھی کلینک میں ہونے والے علاج کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ شائستہ لودھی عرصہ دراز سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ شائستہ کی ایک وجہ مقبولیت ان کا باقاعدہ ڈاکٹر ہونا بھی ہے اور اب وہ اپنے فیس بک پیج سے مختلف مسائل کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ندا یاسر نے شائستہ لودھی سے ملاقات کی ۔ ندا یاسر جو خود بھی مارننگ شوز کی کوئین کا درجہ رکھتی ہیں، ان کی شائستہ سے ملاقات ایک شو کے سلسلے میں ہوئی۔ آئیے اس بارے میں مزید جانتے ہیں۔
 
image
 
ندا یاسر، ڈاکٹر شائستہ میڈیکل سینٹر کی مہمان
ندا اپنے مارننگ شو کے لئے شائستہ لودھی کے میڈیکل سینٹر گئیں اور وہاں ہونے والے مختلف اسکن ٹریٹمنٹس اور سر کے بالوں کے ٹریٹمنٹس کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ ان کے میڈیکل سینٹر میں صرف جِلد کے ماہرین ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ گائناکولوجسٹ بھی موجود ہوتے ہیں اور بہت جلد وہ اپنے میڈیکل سینٹر میں ڈلیوری روم بھی شروع کرنے والی ہیں۔
 
اپنی جِلد کا خیال کیسے رکھیں؟
جب ندا یاسر نے ڈاکٹر شائستہ سے جِلد کے مسائل کا حل پوچھا تو انھوں نے کہا کہ خواتین اپنی جِلد کا خیال نہیں کھتیں جو کہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ صرف ایک ہزار کی فوری نتائج والی کریم استعمال کرنااسکن کئیر نہیں ہوتی بلکہ روزانہ جِلد کی صفائی کرنا، ٹونر لگانا اور گرمی کے موسم میں باقاعدگی سے ماسک کا استعمال کرنا جِلد کی بنیادی کئیر میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں شائستہ نے اپنے میڈیکل سینٹرز میں ہونے والے علاج کی تفصیل سے وضاحت کی۔
 
image
 
شائستہ لودھی کے صاحبزادے
ڈاکٹر شائستہ کے کلینک میں ان کے صاحبزادے شافع واحدی بھی موجود تھے جو شائستہ کے پہلے شوہر وقار واحدی اور شائستہ کے بیٹے ہیں۔ شافع واحدی اپنی والدہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کے مینیجر ہیں اس کے علاوہ مختلف شوز میں بھی ان کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: