|
|
موت کا تو ایک دن مقرر ہے۔۔۔جس دن آئیگی تو دنیا کی کوئی
طاقت اسے روک نہیں سکتی ۔۔۔لیکن کچھ لوگ ایسے دیدہ دلیر ہوتے ہیں جو موت سے
بالکل نہیں گھبراتے۔۔۔انہیں کوئی بھی کام بولیں تو وہ اس کے لئے کبھی پیچھے
نہیں ہٹتے بلکہ ہر مشکل سے لڑنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔۔۔ |
|
شمعون عباسی |
جو لوگ شمعون عباسی کو قریب سے جانتے ہیں وہ خود اس بات
کا اقرار کرتے ہیں کہ شمعون کو نا تو رات کے اندھیرے کا خوف ہوتا ہے اور نا
ہی وہ کسی گولیوں کی گھن گرج سے پریشان ہوتے ہیں۔۔اسی لئے انہیں ایسے کئی
شوز میں میزبانی کے لئے بلایا جاتا ہے جو ایڈوینچر سے بھرپور ہوں۔۔۔کیونکہ
لوگوں کو پتہ ہے کہ شمعون عباسی کتنے دبنگ ہیں۔۔۔کوئی ان سے پوچھے تو کہتے
ہیں کہ موت سے نہیں ڈرتا اور مجھے خوف نہیں آتا۔۔۔ |
|
|
مایا خان |
مایا خان نے مارننگ شوز میں ایسے کئی شوز کئے جن میں ان
پر حملہ بھی ہو سکتا تھا لیکن وہ خود کو اپنے منہ سے دبنگ کہتی ہیں اور ان
کا ماننا ہے کہ موت سے گھبرانے والے اصل میں زندگی کا مزہ نہیں لینا
جانتے۔۔۔ایک بار انہوں نے سیالکوٹ کے ایک ہسپتال میں شو کیا جہاں ایک غلطی
کی وجہ سے ایک عورت کی زچگی کے بعد اس کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا تھا
جس کی وجہ سے اس کا پیٹ ہی ختم ہوگیا تھا۔۔۔جب مایا خان وہاں شو کر رہی
تھیں تو انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں اور سیالکوٹ میں سب نے کالز کی
لائیو شو میں کہ ہمارے علاقے کی بجلی ہی بند ہوگئی ہے۔۔۔لیکن مایا خان نے
پورا شو کیا اور کسی سے نہیں گھبرائیں |
|
|
وقار ذکاء |
وقار ذکاء تو شو بھی ایسا کرتے تھے جس میں خوف کو کسی
کونے میں چھوڑ کر ہر مشکل سے ٹکرانا ہوتا تھا اور دوسروں کو اس مشکل میں
ڈالنے سے پہلے اکثر انہیں خود یہ سب کرنا ہوتا تھا۔۔۔وہ کبھی شیر کے نیچے
لیٹ جاتے تو کبھی سانپ کو پکڑ لیتے۔۔۔پھر وہ مدد کی غرض سے ایک ایسی جگہ
بھی گئے جہاں کوئی بھی نہیں جا سکتا تھا۔۔۔وقار ذکاء کو موت سے خوف نہیں
آتا ۔۔۔ |
|