|
|
ہر شخص ہی افراتفری میں ہے لیکن شوبز کی دنیا میں تو کچھ
ستاروں کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ ان کے پاس تاریخ تو کیا فون دیکھنے کی
بھی فرصت نہیں۔۔۔ان کا فون تک صرف اور صرف مینیجرز ہی اٹھاتے ہیں اور جب ان
سے وقت مانگو تو وہ تین تین مہینے تک کی مصروفیت کی خبر دیتے ہیں۔۔۔ |
|
صبا قمر |
ادکارہ صبا قمر آج کل فلم کی شوٹ میں اورپھر کچھ اور
پراجیکٹس کی ریکارڈنگز میں اتنی مصروف تھیں کہ جب بھی ان کی مینجر سے تاریخ
کی خبر لو تو وہ تین مہینے کا کہہ کر بات ہی ختم کردیتیں۔۔۔صبا کے پاس اتنا
بھی وقت نہیں کہ وہ اپنے دوستوں کو بھرپور انداز میں مل سکیں اس لئے زیادہ
تر فونز بھی ان کی مینیجر ہی سنتی ہیں اور انہیں بتا دیتی ہیں کہ یہ
پراجیکٹ ابھی نہیں کر پائیں گے۔۔۔ |
|
|
شائستہ لودھی |
ڈاکٹر شائستہ لودھی کے پاس تو گھر میں چوبیس گھنٹے نہیں
بلکہ اڑتالیس گھنٹے بھی ہوں تو کم ہیں۔۔۔کیونکہ وہ کلینک، عید کی ریکارڈنگ
، ان کے اپنے ڈیجیٹل چینل کی ریکارڈنگ، اے آر وائی کے شو جیتو پاکستان سے
لائیو اور رمضان کی مختلف ٹرانسمیشن میں شرکت کرنے کے لئے اتنی مصروف ہیں
کہ ان سے بات کرنا محال ہے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے مرینہ خان کے ایک ڈرامے
کی ریکارڈنگ مکمل کروائی ہے اور اب کچھ عرصہ تک تو انہیں سر کھجانے کی بھی
فرصت نہیں۔۔۔اس لئے ان کی مینیجر سے ہی پوچھا جائے کہ آخر کتنے مہینوں بعد
ان سے بات کی جائے۔۔۔ |
|
|
فیصل قریشی |
اداکار فیصل قریشی بھی مارننگ شو چھوڑنے کے بعد ایک ایسی
ٹرین میں سوار ہو چکے ہیں جو چلی جا رہی ہے اور کوئی اسٹاپ نہیں آرہا۔۔۔ایک
طرف لائیو شو ہے تو دوسری طرف ڈرامے۔۔۔کمرشلز کی برسات ہے تو دوسری طرف شوز
میں مہمان کے طور پر بھی جانا ہے۔۔۔گھر اور بچوں کے لئے وقت نکالنا ایک الگ
مرحلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔۔۔اس وقت تو فیصل قریشی کی مینیجر بھی گھوم
گئی ہیں۔۔۔ |
|