میری ماں نے بھائی کی پڑھائی کی خاطر اپنی چوڑیاں بیچیں۔۔۔شائستہ لودھی کا نیا شو

image
 
ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں ایک نئی دنیا آباد ہوچکی ہے جس نے یو ٹیوب پر باقاعدہ چینلز بنائے۔۔۔وہاں نئے نئے شوز اور پروگرامز کی اس دوڑ میں اضافہ ہونے جارہا ہے پروگرام ـ’’امی جان‘‘ کا۔۔۔اس شو کا پہلا ٹیزر دیکھنے کو ملا جس میں شائستہ لودھی اپنی والدہ کی قربانیوں کو کچھ اس طرح بتاتی ہیں کہ میری ماں نے بھائی کی پڑھائی کی خاطر اپنی چوڑیاں بیچ دیں۔۔۔۔
 
کونسا رشتہ ہے جو اتنا بڑا دل رکھ سکتا ہے کہ اسے اپنی اولاد کے آگے کچھ سجھائی نہیں دیتا۔۔۔وہ صرف ایک ماں ہو سکتی ہے اور میری ماں نے بہت محنت سے ہم بہن بھائیوں کو پڑھایا۔۔۔آج ہم اگر کسی مقام پر ہیں تو اس میں سب سے بڑا کریڈٹ میں اپنی امی جان کو دیتی ہوں۔۔۔۔
 
 
ماؤں کو اکثر سراہا تو جاتا ہے لیکن ان کی یہ انتھک محنت صرف کتابوں، ڈراموں اور فلموں میں ہی دکھائی جاتی ہے۔۔۔اس شو میں شائستہ ان اصلی کرداروں سے ملوائیں گی جن کی زندگی پر اکثر ڈرامے اور کہانیاں بنتی ہیں لیکن جو زبان ان کے پاس ہے خود کو سنانے کی وہ ابھی تک اس طرح سامنے نہیں آئی جیسا شائستہ اپنے شو ’’امی جان‘‘ میں کرنے جا رہی ہیں۔۔۔
 
مزیدار بات یہ ہے کہ اس شو کو برانڈ بھی ایک بیٹے نے کیا ہے جو کہ خود ڈاکٹر شائستہ لودھی کا ہے اور اس کا یہ تحفہ اپنی امی جان کے لئے ہے جن پر اسے ناز ہے۔۔۔
 
image
 
شو کے ٹیزر سے لگ رہا ہے کہ آگے آنے والے شوز بھی بہت دلچسپ ہوں گے ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: