|
|
شوہروں کو عموماً سخت دل اور حال سے لا پرواہ انسان
مانتی ہیں بیویاں لیکن کچھ شوہر اپنی عادت سے ہوتے ہیں مجبور اور بیگمات کی
ذرا سی تکلیف سے بھی ہوجاتے ہیں پریشان۔۔۔پھر ان کے چہرے پر رہتی ہیں وہ
پریشانی نمایاں۔۔۔شوبز ستاروں میں سے بھی اکثر میاں ایسے ہیں جن کو پریشان
دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ شوہر اتنے سخت دل بھی نہیں ہوتے۔۔۔ |
|
سارہ اور فلک |
حال ہی میں فلک شبیر نے اپنی بیوی سارہ خان کی تصویر
سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔۔۔اور ان کی
محبت اور احساس ان کے ایک پوسٹ سے ہی نمایاں تھیں۔۔۔یوں بھی فلک کو محبت
کرنے والے شوہروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہی رکھا جاتا ہے۔۔۔فلک نے سارہ
کا شوٹس تک میں خیال رکھا ۔۔۔کبھی ان کے لئے پھول لا کر تھکن اتاری تو کبھی
ان کے لئے کھانا لاکر اپنی محبت کا کیا اظہار۔۔۔لیکن سارہ کی حٓلت دیکھ کر
اس بار فلک کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔۔۔یوں بھی ان کی زندگی میں ایک خوشی
متوقع ہے تو اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ شاید سارہ کی طبیعت خرابی کا ایک
سبب یہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ فلک کی محبت نے سب کے دل جیت
لئے اور خود سارہ کا بھی۔۔۔ |
|
|
صدف اور عمیر لغاری |
صدف اور عمیر لغاری کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں اور
دونوں کے بیٹے بھی اب کافی بڑے اور سمجھدار ہو چکے ہیں۔۔۔لیکن صدف اور عمیر
کی اس محبت کو بیان کرنا الفاظ سے باہر ہے۔۔۔صدف اپنے والد سے کافی قریب
تھیں اور جب ان کے والد اس دنیا سے گئے تو ذہنی طور پر صدف کا صدمہ انہیں
بیمار کر گیا۔۔۔عمیر نے اس موقع پر ان کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ دن رات ان
کے لئے حاضر رہے اور ایک بار تو سوشل میڈیا پر بیگم کی صحت کے لئے دعاؤں کی
اپیل بھی کی۔۔۔ان کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ محبت ابھی بھی باقی ہے۔۔۔ |
|