|
|
شوبز کی دنیا میں ایک دوسرے سے رشتہ داری بنانا مشکل تو
نہیں لیکن اس معاملے میں بہت خیال سے چلنا پڑتا ہے کیونکہ اگر کوئی بھی بات
یا اونچ نیچ ہوجائے تو ساتھ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔ایسے بہت سارے ستارے
ہیں جن کے درمیان نا صرف رشتہ داری بنی بلکہ وہ باقاعدہ سمدھیانے میں بدل
گئے۔۔۔ |
|
بشریٰ انصاری اور عدنان
صدیقی |
یوں تو بشریٰ انصاری اور شمعون عباسی بھی آپس میں سسرالی
رشتہ دار ہیں اور شمعون ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری کے کزن تھے۔۔۔لیکن
شمعون آج بھی بشریٰ انصاری کو اسی طرح عزت دیتے ہیں جیسے پہلے دیتے
تھے۔۔۔لیکن بشریٰ انصاری کا دوسرا سمدھیانہ بنے عدنان صدیقی۔۔۔بشریٰ انصاری
تو یوں بھی انڈسٹری میں رشتہ کروانے والی خالہ مشہور ہیں۔۔۔اس بار انہوں نے
عدنان صدیقی کے سگے بھانجے اسد صدیقی کے لئے جب رشتہ ڈھونڈا تو نظر اپنی ہی
بھانجی زارا نور پر پڑی۔۔۔زارا کی زندگی میں بھی شادی کے حوالے سے ایک تلخ
تجربہ رہا اور اسد بھی یہ دکھ سہہ چکے تھے۔۔۔تو با آسانی یہ دونوں باقاعدہ
ایک ہوئے اور عدنان صدیقی اور بشریٰ انصاری سمدھیانہ بن گئے۔۔۔۔ |
|
|
رؤف لالہ اور شکیل صدیقی |
پچھلے سال یہ دونوں سمدھی نانا اور دادا بھی بن گئے
ہیں۔۔۔رؤف لالہ کے بیٹے کی شادی شکیل صدیقی کی سب سے بڑی بیٹی سے ہوئی۔۔۔یہ
رشتہ مانگا تو رؤف لالہ نے ہی تھا کیونکہ وہ اپنے قریب ترین دوست کی بیٹی
کو کہیں اور جانے نہیں دینا چاہتے تھے۔۔۔لیکن یہ بات ڈرتے ڈرتے کی اور شکیل
صدیقی نے فوراً مان بھی لی۔۔۔دونوں کی دوستی کم نہیں ہوئی بلکہ اس میں دن
بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔۔۔اور اب تو ایک ننھے مہمان نے دونوں کا رشتہ اور
بھی گہرا کردیا ہے۔۔۔رؤف لالہ دادا تو شکیل صدیقی نانا بن چکے ہیں اور
دونوں سمدھی آج بھی ایک دوسرے سے ویسے ہی مذاق کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے۔۔۔ |
|