|
|
شوبز میں ایسے کئی نام ہیں جن کے پاس جب کام ہوتا ہے تو
بہت ہوتا ہے اور جب نہیں ہوتا تو سالوں وہ گھر میں بیٹھے رہ جاتے ہیں اور
کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔۔لیکن ان کو نظروں میں کوئی نہیں رکھتا اور یہ پریشانی
اور حالات کی تنگدستی کے گرم سرد کا تنہا سامنا کرتے ہیں۔۔۔ |
|
شاہد رانا |
اداکار شاہد رانا چھوٹے قد والے ایک ایسے اداکار ہیں جو
کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کو اپنا خون پسینہ دیتے آئے ہیں اور ہمیشہ اپنی
مسکراہٹ سے اپنا غم اور اپنی تکلیفوں کو چھپاتے آئے ہیں۔۔۔لیکن موجودہ
حالات نے ان کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔۔وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو کسی
کو اپنا درد سنائیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس وقت انڈسٹری میں انہیں کام بھی
نہیں مل رہا اور گھر بیٹھے رہنا ان کی مجبوری بن گیا ہے۔۔۔اکثر ٹک ٹاک
ویڈیوز بنا کر اپنے فن کو زندہ رکھنے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں لیکن
فلم، تھیٹر بند ہونا اور ٹی وی میں کام نا ملنا ان کی زندگی کو مشکل بنا
چکا ہے۔۔۔ |
|
|
شکیل شاہ |
ایک عرصہ تک ڈراموں اور اسٹیج پر اپنی کامیڈی سے مسکراتے
بکھیرتے شکیل شاہ کو بھی ایک عرصے سے اسکرین پر نہیں دیکھا گیا۔۔۔ان کی
دوستی تو قائم ہے لیکن ان کی جوڑی ذاکر مستانہ کے ساتھ ختم ہو چکی
ہے۔۔۔کرونا کے مشکل ترین دنوں میں ان دونوں ساتھیوں نے بھی مشکلات کا سامنا
کیا۔۔۔شکیل شاہ کے کچھ قریبی ساتھیوں کو ماننا ہے کہ یہ ان انسانوں میں سے
ہیں جو کبھی بھی اپنی تکلیف کو کسی سے بیان نہیں کرنا چاہیں گے۔۔۔زندگی کسی
بھی رفتار سے گزرے لیکن ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں
ہوگا کہ انہیں بھی مختلف شوز اور ڈراموں کا حصہ بنانا چاہئے۔۔۔ |
|
|
فیصل قاضی |
ایک دور تھا جب معین اختر کے ہر ڈرامہ میں فیصل قاضی کو
ساتھ رکھا جاتا تھا۔۔۔معین اختر مرحوم نے نا صرف فیصل قاضی کو متعارف
کروایا بلکہ ہر پل ساتھ نبھایا۔۔۔پھر ان کے انتقال کے بعد فیصل قاضی نے
باقاعدہ یہ شکوہ کیا کہ مجھے معین اختر کے جانے کے بعد لوگوں نے پوچھنا تک
چھوڑ دیا۔۔۔فیصل قاضی پاکستان کے باصلاحیت ترین لوگوں میں سے ہیں لیکن ایک
بار پھر انہیں اسکرین پر نہیں دیکھا جا رہا۔۔۔یا تو کام نہیں مل رہا یا
شاید لوگ انہیں بھولتے جا رہے ہیں۔۔۔ |
|