لیلیٰ واسطی بھی ان کی دیوانی ہیں۔۔۔جسمانی معذوری کا شکار مریم اپنی آواز سے کئی دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب

image
 
کہتے ہیں اگر ﷲ کوئی ایک چیز آپ کو نہیں دیتا تو اس کے بدلے ایسی ہزاروں نعمتیں ہیں جن سے آپ کی زندگی کو بھر دیتا ہے ۔۔۔ایسے ہزاروں لوگ ہیں دنیا میں جو بظاہر دکھنے میں کسی سے الگ ضرور ہیں لیکن در حقیقت وہ بہت سارے لوگوں سے زیادہ قابل اور خاص ہیں۔۔۔
 
ایسی ہی ایک بہت خاص لڑکی ہیں مریم راشد۔۔۔جو بستر پر لیتی ہوتی ہیں اور اپنی آواز سے سب کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں۔۔۔گھر اور خاندان کا ہر شخص تو ان کی آواز کا دیوانہ تھا ہی لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی والدہ کی دوست لیلیٰ واسطی کے ساتھ بھی کچھ ایسا گانا گایا کہ انہیں بھی مزہ آگیا۔۔۔
 
لیلیٰ واسطی نے مریم کے ساتھ اس وقت کو بہت انجوائے بھی کیا اور ان کے ساتھ ایسا ہی محسوس کیا جیسا وہ خود کسی سلیبریٹی کے ساتھ ہیں۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: